Skip to main content

Posts

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب

  امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ سب سے آخر میں امریکی ریاست الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پولنگ ختم ہوئی۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا ہیرس کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے۔ انڈیانا، کینٹکی، ویسٹ ورجینیا اور ساؤتھ کیرولائنا سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے جبکہ ورمونٹ، میساچیوسیٹس، میری لینڈ اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں کملا ہیرس کامیاب رہیں۔ امریکا: 50 ریاستوں میں سے 25 میں ٹرمپ، 18 میں کملا کامیاب غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن 190 اور ڈیموکریٹس 166 نشستوں پر کامیاب ہو گئی جبکہ سینیٹ میں ری پبلکن کی 51 اور ڈیمو کریٹس کی 43 نشستیں ہو گئیں۔ کسی بھی امیدوار کو امریکی صدر بننے کے لیے 270 الیکٹورل و
Recent posts

اسپن وکٹ کا فائدہ اٹھایا اور انگلینڈ کو شکست دی

  قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ہم نے اسپن وکٹ کا فائدہ اٹھایا اور انگلینڈ کو دونوں میچز میں شکست دی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ ہم نے تیاری پوری کی تھی، بطور کرکٹر ہم لوگوں کے لیے بہت اچھا ہوا اور پاکستان جیتا۔ سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ایک نئی اسپرٹ تھی کچھ لڑکوں کا کم بیک تھا، کچھ لڑکے نئے کھیل رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نعمان علی، ساجد خان اور کامران غلام نے اچھا پرفارم کیا، کامران غلام نے مشکل وکٹ پر اسکور کیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ بیٹنگ کے آخری لمحات میں سیٹ ہوگیا تھا، آخری لمحات ٹیم کے لیے اہم تھے، اسٹرائیک تبدیل کرنا میری اسٹرینتھ ہے۔ سعود شکیل نے بتایا کہ نعمان اور میں نے طے کیا دس دس رنز کی پارٹنرشپ لے کر چلیں گے، میری اننگز میں ساجد خان اور نعمان علی کی بیٹنگ بہت اہم رہی، پاکستان ٹیم میچ جیت جائے میرے لیے یہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے ہر اننگ وہ اہم ہوتی ہے جس میں پاکستان میچ جیت جائے، میں بیس سے تیس رنز بناؤں اور پاکستان میچ جیت جائے تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔ سعود شکیل کا کہنا تھا کہ گال ٹیسٹ میں دوسو رنز

ایران نے اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر حملے کیے تو نتائج بھگتے گا، امریکا

  اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر مزید حملے کیے تو سنگین نتائج بھگتے گا۔ سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے، کوئی ابہام نہ رہے۔ لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ امریکا مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ دوسری جانب ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران اسرائیلی حملے کا اپنے منتخب وقت میں جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے، اس کے نتائج بھگتے گی.

بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول

  بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تصدیق کردی۔ میتھیو ملر نے کہا ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے۔ امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکبسن کی وفاقی سیکریٹری انسانی حقوق اللّٰہ ڈینو خواجہ سے ملاقات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں انسانی حقوق، مضبوط جمہوری اداروں کے جامع پاک امریکا تعلقات میں کردار پر زور دیا گیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں، اس میں جمہوریت میں حصہ لینے اور ان کی بنیادی آزادیوں کو بروئے کار لانے کا حق شامل ہے

فوج اور حکومت کو ماننا ہوگا الیکشن میں جیتا تھا، بانی پی ٹی آئی

  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت کو ماننا ہوگا الیکشن میں جیتا تھا، اس سے قبل ان سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بانی تحریک انصاف نے غیرملکی خبر ایجنسی کے بھیجے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ "فوج اور حکومت جب تک تسلیم نہیں کر لیتے کہ الیکشن ان کی جماعت جیتی ہے، تب تک ان سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ فوج سے اچھے تعلقات نہ رکھنے کو اپنی حماقت قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور نجی شعبے میں فوج کے اہم کردار کے باعث اگر فوج کے ساتھ بہترین تعلقات نہ رکھے جائیں تو یہ حماقت ہوگی۔ سپاہیوں اور مسلح افواج پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اقتدار سے ہٹنے کے بعد جو بھی تنقید کی وہ شخصیات پر تھی، فوج پر بطور ادارہ نہیں تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوجی قیادت نے اگر کوئی غلط اندازے لگائے تو اس کا الزام فوج پر بطور ادارہ نہیں لگانا چاہیے۔ ماضی میں امریکا پر اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام لگانے والے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے دل میں امریکا کے خلاف کوئی

اسماعیل ہنیہ کی شہادت: پاکستان، ایران معاملہ OIC میں اٹھانے پر متفق

  کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنمائوں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا معاملہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سربراہ کی شہادت پر ایرانی لیڈرشپ اور عوام کے غم و غصّے سے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحٰق ڈار کو آگاہ کیا۔ اسحٰق ڈار نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذمت اور قومی اسمبلی کی قرارداد سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے دو ٹوک پیغام دیا کہ حماس سربراہ کا قتل عالمی قوانین، سفارتی آداب اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔  ایرانی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے بلائی گئی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لئے اسحٰق ڈار کو درخواست کی۔ نائب وزیراعظم نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانےکی مکمل حمایت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان او آئی سی کے اس

اسماعیل ہنیہ کی شہادت ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، امریکی اخبار کا دعویٰ

  امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، یہ بم دو ماہ قبل اِس اہم ترین عمارت میں اسمگل کیا گیا تھا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی تہران میں واقع یہ گیسٹ ہاؤس ایک بڑے کمپاؤنڈ کا حصہ ہے جس کی سیکیورٹی پاسدارانِ انقلاب کے پاس ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق بم کو ریموٹ کنٹرول سے اُس وقت پھاڑا گیا جب اسماعیل ہنیہ کی اپنے کمرے میں موجودگی کنفرم ہوئی۔ دھماکے میں اُن کا ذاتی محافظ بھی شہید ہوا۔ دھماکے سے عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹیں اور باہری دیوار جزوی طور پر گر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ تہران کے دوروں میں کئی مرتبہ اس گیسٹ ہاؤس میں قیام کر چکے ہیں۔ ایرانی حکام، حماس اور کئی امریکی اہلکاروں کا ماننا ہے کہ حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ اسرائیل نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکاروں نے حملے کے فوراً بعد امریکا اور دیگر مغربی حکومتوں کے ساتھ آپریشن کی تفصیلات شیئر کیں۔ رپورٹ کے مطابق اُس بم کو گیسٹ ہاؤس میں کی