وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ کا انعقاد، سوشل آڈٹ گروپس کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال
کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز) HOPE فاؤنڈیشن اور FANSA نیٹ ورک کے اشتراک سے "وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ" کا کامیاب ایک روزہ انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ کا مقصد جنوبی ایشیا میں ایس ڈی جی 6 کے اہداف کے حصول کے لیے سول سوسائٹی نیٹ ورکس کو مزید فعال اور مضبوط بنانا تھا۔ یہ اہم پروگرام بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوا۔
میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد HOPE بلوچستان کے سی ای او حاجی کریم بلوچ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ تعارفی سیشن نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر جناب ظہور احمد بارکزئی نے پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض محترمہ عنم ملک مینگل نے انجام دیے۔
اجلاس کے دوران سوشل آڈٹ گروپس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور R4R منصوبے کے تحت ایکشن پلانز کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء کو چائے، نماز اور کھانے کے وقفے بھی دیے گئے۔
اس اجلاس میں HOPE فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور مختلف سماجی نمائندگان شریک ہوئے، جن میں گل نصیر، سوشل ایکٹیوسٹ بہرام لہڑی، سینئر صحافی بہرام بلوچ، پروفیسر صادق سمالانی، نیلم، شیزان ویلیم ، ریاض بلوچ، حسین، وحید بلوچ، شعیب اور صاحبزادہ عتیق خان شامل تھے۔
آخر میں ظہور احمد نے آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment