Skip to main content

Posts

Showing posts with the label پاکستان،

"ایشیا میں سلطنتوں کا ارتقاء: 5000 قبل مسیح سے 2025 عیسوی تک"

ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !

مولانا ابو الکلام آزاد کی داستان

ابوالکلام محی الدین احمد آزاد  (پیدائش  11 نومبر1888ء  - وفات  22 فروری   1958ء ) (( بنگالی :  আবুল কালাম মুহিয়ুদ্দিন আহমেদ আজাদ )‏) آزاد ہند کے پہلے وزیرِ تعلیم اور قومی رہنما تھے۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔ ان کے والد بزرگوار محمد خیر الدین انھیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ مولانا  1888ء  میں  مکہ  معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق  مدینہ  سے تھا سلسلۂ نسب شیخ  جمال الدین افغانی  سے ملتا ہے جو  اکبر اعظم  کے عہد میں  ہندوستان  آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ مزید تفصیل کے لیے ویڈیو کو دیکھے !

سریاب لنک بادینی روڈ پر کچرے کا ڈھیر، صحت و صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کی اپیل ، سوشل آئیڈیٹ گروپ

 کوئٹہ: سریاب لنک بادینی روڈ پر کچرے کا ڈھیر، صحت و صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کی اپیل   کوئٹہ، سریاب لنک بادینی روڈ کے کھنڈرات پر عرصہ دراز سے کچرے کا ایک بڑا ڈھیر موجود ہے جو شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ اگر اس کی صفائی ہو جائے تو یہاں درختوں کی شجرکاری ہوسکتی ہے جس سے ماحول بہتر ہوگا، جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ یہ علاقہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی حدود میں آتا ہے، تاہم تاحال اس کچرے کی صفائی کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔   مقامی سماجی سوشل آئیڈیٹ گروپ نے لوکل گورنمنٹ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اعلیٰ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کچرے کو صاف کیا جائے تاکہ اس مقام کو صاف ستھرا بنا کر شجرکاری کے لیے استعمال میں لایا جا سکے۔   وحید بلوچ کے مطابق کچھ درخت محکمہ جنگلات کی جانب سے سوشل آئیڈیٹ گروپ اور اوپ آرگنائزیشن کو دیے گئے، جنہوں نے سریاب لنک روڈ کے درمیان ایذا فلاحی شجرکاری کی کوشش کی۔ تاہم ان درختوں کو مسلسل پانی اور دیکھ بھال کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ مناسب انداز میں نشوونما پا سکیں۔   تجاویز برائے...

وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ کا انعقاد

  وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ کا انعقاد، سوشل آڈٹ گروپس کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز) HOPE فاؤنڈیشن اور FANSA نیٹ ورک کے اشتراک سے "وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ" کا کامیاب ایک روزہ انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ کا مقصد جنوبی ایشیا میں ایس ڈی جی 6 کے اہداف کے حصول کے لیے سول سوسائٹی نیٹ ورکس کو مزید فعال اور مضبوط بنانا تھا۔ یہ اہم پروگرام بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوا۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد HOPE بلوچستان کے سی ای او حاجی کریم بلوچ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ تعارفی سیشن نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر جناب ظہور احمد بارکزئی نے پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض محترمہ عنم ملک مینگل نے انجام دیے۔ اجلاس کے دوران سوشل آڈٹ گروپس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور R4R منصوبے کے تحت ایکشن پلانز کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء کو چائے، نماز اور کھانے کے وقفے بھی دیے گئے۔ اس اجلاس میں HOPE فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور مختلف سماجی نمائندگان شریک ہوئے، جن میں گل نصیر، سوشل ایکٹیوسٹ بہرام لہڑی، سینئر صحافی بہ...

سندھ فاتح محمد بن قاسم کو کیوں حجاج بن یوسف نے روانہ کیاتھا؟

محمد بن قاسم  ( عربی :  محمد بن القاسم الثقفي ) کا پورا نام عماد الدین محمد بن قاسم تھا، جو  بنو امیہ  کے ایک ظالم گورنر جس نے  عبد اللہ بن زبیر  اور  عبد اللہ بن عمر  کو شہید کیا یعنی  حجاج بن یوسف  کا بھتیجا تھا۔ محمد بن قاسم 31 دسمبر  695ء  میں  طائف  میں پیدا ہوا۔ جب  حجاج بن یوسف  کو  عراق  کا گورنر مقرر کیا گیا تو اس نے اپنے خاندان لوگوں کو مختلف عہدوں پر مقرر کیا۔ ان میں محمد کا والد قاسم بھی تھا، جو  بصرہ  کی گورنری پر قابض تھا۔ اس طرح محمد  بن قاسم کی ابتدائی تربیت بصرہ میں ہوئی۔ تقریباً 5 سال کی عمر میں اس کے والد کی ہو گئی۔ مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھے!

برصغیر کی تاریخی جائزہ

ہندوستان کو ہی برصغیر کہا جاتا ہے۔ برصغیر کے معنی چھوٹا خشک علاقہ یا زمین کا ٹکڑا ہے، لفظ صغیر عربی سے ماخوذ ہے۔ یہ براعظم  ایشیا  میں ایک بڑا جزیرہ نما خطہ ہے، جو  بحر ہند  کے شمال میں واقع ہے۔ اس خطے کو برصغیر اس لیے کہا جاتا ہے کہ  جغرافیائی  اور علم ارضیات کے مطابق یہ  براعظم  کے دیگر علاقوں سے مختلف اور الگ تھلگ ہے۔ لیکن اس کا اصلی اور تاریخی نام ہند ہی ہے۔ جو اسے تاریخ سے ملا ہے۔ لفظ ہندو بھی لفظ ہند سے ہی نکلا ہے۔ اور پھر اسی ہندوستان کہے جانے لگا۔ ہند کو برصغیر سب سے پہلے غیر ہندیوں (جو ہند کی سرسبز و شاداب وادیوں اونچے پہاڑوں اور بڑے سحراؤں سے جلنے والوں) نے کہا کیوں کہ وہ ہندوستان کو بد امن کرکے اس میں طرح طرح کے فتنے کھڑے کرنا چاہتے تھے۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم لوگ اپنی تاریخ بھول جائیں اور خود ہندی ہونے پر شرم محسوس کریں دراصل یہ ایک سازش ہے۔ وہ اس طرح طرح کی وجوہات بیان کرتے ہیں لیکن یہ سب صرف و صرف ایک پروپگنڈا ہے۔ اس علاقے کا صحیح اور تاریخی اور اصلی نام  ہند یا ہندوستان ہی ہے۔ مزید معلومعات کے لیے ویڈیو کو کلک کرے !

برطانوی یلغار کس دور میں برصغیر پر ہوا ؟

برطانوی راج  یا  برطانوی ہند  (غیر باضابطہ نام:  سلطنت ہندوستان ) (انگریزی: British Raj یا British India، باضابطہ نام Indian Empire) کی اصطلاح 1858ء سے 1947ء تک برطانیہ کے زیر نگیں بر صغیر کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ سلطنت ہندوستان علاقائی و بین الاقوامی سطح پر "ہندوستان" کے نام سے جانی جاتی تھی۔ "ہندوستان" جمعیت اقوام کا تاسیسی رکن اور 1900ء، 1920ء، 1928ء، 1932ء اور 1936ء کے گرمائی اولمپک کھیلوں میں شامل ہوا۔ برطانوی ہند میں ہندوستان 17 انتظامی صوبوں پر مشتمل تھا۔ مزید معلومعات کے لیے ویڈیو دیکھے!

وائس آف امریکہ کی بندش آزادیٔ صحافت پر حملہ، ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت

  وائس آف امریکہ کی بندش آزادیٔ صحافت پر حملہ، ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت – سید شاہ زیب رضا اور صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اردو پوائنٹ کے بیورو چیف سید شاہ زیب رضا اور دلچسپ دنیا نیوز کے سی ای او و چیف ایڈیٹر صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی نے وائس آف امریکہ (VOA) کی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اچانک بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیٔ صحافت پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے وائس آف امریکہ سمیت سات وفاقی اداروں کے حجم کو کم کرنے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا (USAGM) کے سینکڑوں ملازمین کو جبری طور پر فارغ کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، اس اقدام کا مقصد غیر ضروری اخراجات کو ختم کرنا ہے، کیونکہ امریکی حکومت "ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اینٹی امریکن پروپیگنڈا" کی مالی مدد نہیں کرے گی۔ دفاتر سیل، صحافی بے دخل ٹرمپ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان میں وائس آف امریکہ کے دفاتر کو اچانک بند کر دیا گیا، تمام عملے کو عمارت سے نکال دیا گیا اور انہیں یہاں ت...

DHA Quetta Eat Festival 2025 | Balochistan | Pakistan | Vlog1

صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں تاریخی اقدام – صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی کوئٹہ: (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اس اجلاس میں کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی، جو بلوچستان کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں زمینوں کا ریکارڈ جدید خطوط پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، زمینوں کے تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا اور عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ اسی حوالے سے دلچسپ دنیا نیوز کے سی ای او صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی کا مضمون مختلف ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا میں شائع ہوا، جس میں انہوں نے بلوچستان میں ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینوں کے معاملات میں شفافیت پیدا کرنے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا اور اس کے ...

فوج اور حکومت کو ماننا ہوگا الیکشن میں جیتا تھا، بانی پی ٹی آئی

  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت کو ماننا ہوگا الیکشن میں جیتا تھا، اس سے قبل ان سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بانی تحریک انصاف نے غیرملکی خبر ایجنسی کے بھیجے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ "فوج اور حکومت جب تک تسلیم نہیں کر لیتے کہ الیکشن ان کی جماعت جیتی ہے، تب تک ان سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ فوج سے اچھے تعلقات نہ رکھنے کو اپنی حماقت قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور نجی شعبے میں فوج کے اہم کردار کے باعث اگر فوج کے ساتھ بہترین تعلقات نہ رکھے جائیں تو یہ حماقت ہوگی۔ سپاہیوں اور مسلح افواج پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اقتدار سے ہٹنے کے بعد جو بھی تنقید کی وہ شخصیات پر تھی، فوج پر بطور ادارہ نہیں تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوجی قیادت نے اگر کوئی غلط اندازے لگائے تو اس کا الزام فوج پر بطور ادارہ نہیں لگانا چاہیے۔ ماضی میں امریکا پر اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام لگانے والے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے دل میں امریکا کے خلاف ...

پاکستان کی روس کیساتھ بارٹر سسٹم کے تحت تجارت بڑھانے کی خواہش

  وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے ساتھ بارٹر سسٹم کے تحت تجارت بڑھانے کی خواہش ظاہر کردی اور روسی صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانا میں وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر روسی صدر نے پاکستان کو توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی پیشکش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انھیں صدر پیوٹن سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں۔  وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ملک ہیں۔ صدر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیں مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔  اس موقع پر روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا آپ سے دوبارہ ملکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ دو سال پہلے ہم ایس سی او اجلاس کے موقع پر ثمرقند میں ملے تھے۔ ہم نے دوطرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔  روسی صدر نے کہا پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ تجارتی روابط کی بدولت دوطرفہ تعلقات میں م...

ملک میں پائیدار استحکام، معاشی خوشحالی کیلئے ”عزمِ استحکام“ بہت ضروری ہے، کور کمانڈر کانفرنس

  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 265 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں فورم نے امن و استحکام کیلئے شہداء، افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے  پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ''عزمِ استحکام'' کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، فورم نے انسدادِ دہشتگردی کیلئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں”عزمِ استحکام“ کو اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے”عزمِ استحکام“ بہت ضروری ہے، دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کیلئے عزم استحکام وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چند حلقوں کی جانب سے”عزمِ استحکام“ کے حوالے سے بلاجواز تنقید کی جا رہی ہے، مخصوص مفادات کے حصول کیلئے قیاس آرائیوں پر فورم نے اظہارِ تشویش کیا۔ فورم نے علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی...

پی ٹی آئی کا آپریشن عزم استحکام معاملے پر جرگہ بلانے کا فیصلہ

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر جرگہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں خیبرپختونخوا بھر سے عمائدین اور رہنماؤں کے ساتھ جرگہ ہوگا، جس میں آپریشن عزم استحکام سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قرارداد کی منظوری کے بعد سفارشات کی روشنی میں پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جرگے کے فیصلے قرار داد کی صورت میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیے جائیں گے۔

زبردستی وزیر اعظم بنانے کا سوچنے والے غلطی پر ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آج بھی کوئی سمجھتا ہے وہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بنا سکتے  ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم اس کا مقابلہ کریں گے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت کوئی ایسی جماعت ہی نہیں جو پیپلز پارٹی کی مخالف ہو، میرا مخالف مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے، مجھے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے تاکہ غریبوں کی خدمت کر سکوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ باقی سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے، ایک پارٹی مہنگائی لیگ بن چکی ہے، وہ گورننس کرنا نہیں جانتی، جو خود کو تبدیلی کا نمائندہ کہتے تھے انہوں نے تبدیلی نہیں تباہی کی، جو اپنے آپ کو ووٹ کی عزت کا نمائندہ کہتے تھے ان کا اصل چہرہ بھی سامنے آگیا، وہ نہ ووٹ  کی عزت کرتے ہیں، نہ خدمت کرنا جانتے ہیں، نہ گورننس کرنا جانتے ہیں، وہ تو پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 16مہینے کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہیں، یہ مہینے مشکل تو تھے، مگر میں اس دوران اپنی کارکردگی پر...

ڈاکٹر عبدالروف رفیقی صاحب کو اقبال اکیڈمی پاکستان کے نئے ڈائریکٹر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہو، صاحبزادہ عتیق خان

کوئٹہ(ڈی ڈی این) دلچسپ دنیا نیوز کے بانی اینڈ سی ای او صاحبزادہ عتیق اللہ خان کے جانب سے کوئٹہ کے مایہ ناز شخصیت محقیق نگار و مصنیف / دانشور پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف رفیقی صاحب کو اقبال اکیڈمی پاکستان کے نئے ڈائریکٹر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہو اور صوبے بلوچستان کوئٹہ کےدانش وار شخصیت جو اقبال اکیڈمی کے ڈائریکٹر تعینات ہونے پر بہت خوشی ہو اور یہ بلوچستان کے عوام کے لیے بہت خوش آئند کے بات ہے اوررفیقی صاحب جیسے شخصیت جو بلوچستان کے نوجوان طبقے میں اقبالیات کے شعور رجحان پیدا کرنے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگئے اس طرح نوجوانوں میں علامہ اقبال کے نظریں کو زندہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ رفیقی صاحب خود بہت زیادہ حضرت علامہ اقبال رح کے مرید ہے ۔