Skip to main content

Posts

Showing posts with the label پاکستان

"ایشیا میں سلطنتوں کا ارتقاء: 5000 قبل مسیح سے 2025 عیسوی تک"

ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !

عبدالحئی بلوچ کو قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کا رکن نامزد

  بلوچستان کے لیے فخر کی بات! عبدالحئی بلوچ کو قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کا رکن نامزد کوئٹۃ (دلچسپ دنیا ) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر وکیل اور بچوں کے حقوق کے سرگرم کارکن عبدالحئی بلوچ کو قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کا رکن نامزد کر دیا ہے۔ یہ نامزدگی نہ صرف ان کی بچوں کے حقوق کے لیے کی گئی قابلِ ستائش خدمات کا اعتراف ہے، بلکہ بلوچستان کے لیے بھی ایک اہم اعزاز ہے۔ عبدالحئی بلوچ کا تقرر اس لحاظ سے بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی **اصولی اور سرگرم چائلڈ رائٹس ایکٹیوسٹ** کو یہ قومی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی تعیناتی سے بلوچستان کے بچوں کے مسائل کو قومی سطح پر زیادہ مؤثر طریقے سے اٹھانے میں مدد ملے گی۔ ہم عبدالحئی بلوچ کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے عہدے پر بہترین طریقے سے کام کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

سریاب لنک بادینی روڈ پر کچرے کا ڈھیر، صحت و صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کی اپیل ، سوشل آئیڈیٹ گروپ

 کوئٹہ: سریاب لنک بادینی روڈ پر کچرے کا ڈھیر، صحت و صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کی اپیل   کوئٹہ، سریاب لنک بادینی روڈ کے کھنڈرات پر عرصہ دراز سے کچرے کا ایک بڑا ڈھیر موجود ہے جو شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ اگر اس کی صفائی ہو جائے تو یہاں درختوں کی شجرکاری ہوسکتی ہے جس سے ماحول بہتر ہوگا، جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ یہ علاقہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی حدود میں آتا ہے، تاہم تاحال اس کچرے کی صفائی کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔   مقامی سماجی سوشل آئیڈیٹ گروپ نے لوکل گورنمنٹ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اعلیٰ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کچرے کو صاف کیا جائے تاکہ اس مقام کو صاف ستھرا بنا کر شجرکاری کے لیے استعمال میں لایا جا سکے۔   وحید بلوچ کے مطابق کچھ درخت محکمہ جنگلات کی جانب سے سوشل آئیڈیٹ گروپ اور اوپ آرگنائزیشن کو دیے گئے، جنہوں نے سریاب لنک روڈ کے درمیان ایذا فلاحی شجرکاری کی کوشش کی۔ تاہم ان درختوں کو مسلسل پانی اور دیکھ بھال کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ مناسب انداز میں نشوونما پا سکیں۔   تجاویز برائے...

. حضرت ابوبکر صدیقؓ وہ پہلے خلیفہ، جنہوں نے اسلام کو متحد رکھا اور ارتداد کی جنگوں میں کامیابی حاصل کی۔

ابوبکر صدیق عبد اللہ بن ابو قحافہ عثمان تیمی قرشی (573ء—634ء) اسلام کے پہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، خاتم النبین محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اولین جانشین، صحابی، خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے۔ اہل سنت و الجماعت کے یہاں ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ انبیا اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے بہتر، صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور ام المومنین عائشہ بنت ابوبکر رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا کے بعد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے محبوب تر تھے۔ عموماً ان کے نام کے ساتھ صدیق کا لقب لگایا جاتا ہے جسے حضرت ابوبکر صدیق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کی تصدیق و تائید کی بنا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیا تھا۔ مزید معلومعات کے لیے ویڈیو دیکھے

صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں تاریخی اقدام – صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی کوئٹہ: (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اس اجلاس میں کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی، جو بلوچستان کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں زمینوں کا ریکارڈ جدید خطوط پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، زمینوں کے تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا اور عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ اسی حوالے سے دلچسپ دنیا نیوز کے سی ای او صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی کا مضمون مختلف ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا میں شائع ہوا، جس میں انہوں نے بلوچستان میں ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینوں کے معاملات میں شفافیت پیدا کرنے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا اور اس کے ...

بلوچستان میں زمینی بندوبست اور ڈیجیٹل ریکارڈ: حکومت کی فوری توجہ درکار

  تحریر: صاحبزادہ عتیق اللہ خان  بلوچستان، جو پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، کئی دہائیوں سے بنیادی انتظامی مسائل کا شکار ہے۔ ان میں سب سے سنگین مسئلہ زمینی بندوبست (Land Settlement) اور اس کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ہے، جس کی عدم موجودگی نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ صوبے کی ترقی میں بھی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔برطانوی دورِ حکومت میں ہر 25 سال بعد زمینوں کی پیمائش، ملکیت کا تعین، اور مردم شماری کے تحت انتخابی حلقہ بندیوں کا نظام موجود تھا، مگر آزادی کے بعد اس عمل میں شدید کوتاہی برتی گئی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 75 سالوں سے زمینوں کا کوئی بندوبست نہیں ہوا، جبکہ جو علاقے بندوبست کے عمل سے گزرے، ان کی تجدید بھی نہیں کی گئی۔یہ صورتحال حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور بورڈ آف ریونیو کے وزیر میر عامر گردگیلو کو فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے اور بندوبست کا کام مکمل ہو۔ زمینی بندوبست میں تاخیر کے اثرات 1. عوامی مسائل * زمی...

اسپن وکٹ کا فائدہ اٹھایا اور انگلینڈ کو شکست دی

  قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ہم نے اسپن وکٹ کا فائدہ اٹھایا اور انگلینڈ کو دونوں میچز میں شکست دی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ ہم نے تیاری پوری کی تھی، بطور کرکٹر ہم لوگوں کے لیے بہت اچھا ہوا اور پاکستان جیتا۔ سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ایک نئی اسپرٹ تھی کچھ لڑکوں کا کم بیک تھا، کچھ لڑکے نئے کھیل رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نعمان علی، ساجد خان اور کامران غلام نے اچھا پرفارم کیا، کامران غلام نے مشکل وکٹ پر اسکور کیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ بیٹنگ کے آخری لمحات میں سیٹ ہوگیا تھا، آخری لمحات ٹیم کے لیے اہم تھے، اسٹرائیک تبدیل کرنا میری اسٹرینتھ ہے۔ سعود شکیل نے بتایا کہ نعمان اور میں نے طے کیا دس دس رنز کی پارٹنرشپ لے کر چلیں گے، میری اننگز میں ساجد خان اور نعمان علی کی بیٹنگ بہت اہم رہی، پاکستان ٹیم میچ جیت جائے میرے لیے یہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے ہر اننگ وہ اہم ہوتی ہے جس میں پاکستان میچ جیت جائے، میں بیس سے تیس رنز بناؤں اور پاکستان میچ جیت جائے تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔ سعود شکیل کا کہنا تھا کہ گال ٹیسٹ میں دوسو...

بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول

  بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تصدیق کردی۔ میتھیو ملر نے کہا ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے۔ امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکبسن کی وفاقی سیکریٹری انسانی حقوق اللّٰہ ڈینو خواجہ سے ملاقات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں انسانی حقوق، مضبوط جمہوری اداروں کے جامع پاک امریکا تعلقات میں کردار پر زور دیا گیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں، اس میں جمہوریت میں حصہ لینے اور ان کی بنیادی آزادیوں کو بروئے کار لانے کا حق شامل ہے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت: پاکستان، ایران معاملہ OIC میں اٹھانے پر متفق

  کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنمائوں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا معاملہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سربراہ کی شہادت پر ایرانی لیڈرشپ اور عوام کے غم و غصّے سے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحٰق ڈار کو آگاہ کیا۔ اسحٰق ڈار نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذمت اور قومی اسمبلی کی قرارداد سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے دو ٹوک پیغام دیا کہ حماس سربراہ کا قتل عالمی قوانین، سفارتی آداب اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔  ایرانی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے بلائی گئی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لئے اسحٰق ڈار کو درخواست کی۔ نائب وزیراعظم نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانےکی مکمل حمایت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان او...

حافظ حمداللّٰہ کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل

  جے یوآئی کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا قد کاٹھ اتنا نہیں کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو سیاسی قرار دیں۔ حافظ حمداللّٰہ نے خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف بتائیں ماضی میں مختلف ناموں سے قبائل میں آپریشن ہوئے تو دہشت گردی ختم ہوئی؟ انھوں استفسار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے افغانستان سے بات چیت کے بجائے طاقت کے استعمال کو کیوں ترجیح دی جاتی ہے؟ حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ جے یو آئی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ووٹ بینک رکھنے والی جماعت ہے۔ دو صوبوں میں آپریشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ یہ آپریشن سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں اور پنجابی طالبان کے خلاف کیوں نہیں ہوتے؟ حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ہمیں یاد ہے شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے پنجابی طالبان کو اپنا بھائی قرار دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کو اتنے بڑے فیصلے کا اختیار نہیں ہے کہ دہشت گردی کے نام پر قبائل کو بے گھر کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی 27 جون کو جیل سے باہر آسکتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 27 جون کو جیل سے باہر آسکتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی طوفان نہیں آجائے گا، لیکن ملک کی بہتری ان کے اندر رہنے میں ہے، حکومت کی کوشش ہوگی کہ جتنا ممکن ہو بانی پی ٹی آئی کو اندر ہی رکھا جائے۔ وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں، ہم آئین و قانون کے مطابق انہیں اندر رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیرمستحکم کیا جائے اور فتنہ پھیلایا جائے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کیس پر کیس ہمارے خلاف بھی بنتے رہے، ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں بھی ملا ہے، لیکن کسی کو افراتفری پھیلانے کا ووٹ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی و جمہوری لوگ ہیں، جو بات کل کررہے تھے وہی آج کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی وہی بات کریں گے۔ وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جمہوریت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بات کرے ت...

اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، بجٹ مسترد کر دیا

  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا۔ ملاقات میں تحریکِ انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے ملک بالخصوص کے پی میں امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال ابتر ہو چکی، صوبے میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا، فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔ دونوں جماعتوں نے قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا اور بجٹ کو آئی ایم ایف بجٹ اور عوام دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا۔ اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمٰن نے افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق اور افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس پر اقتصادی راہداری قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم ک...

کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے: اسد قیصر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، کوئی فیصلہ یا معاہدہ ہوا ہے تو اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم پاکستان میں آئین و قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں، آپریشن سے متعلق کیا کر رہے ہیں، کیا پلاننگ ہے معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر پارلیمنٹ کے فلور پر اعتماد میں لیا جائے، وزیرِ دفاع طرم خان بنے پھرتے ہیں، ان کی ڈیوٹی ہے بتائیں کیا کر رہے ہیں، ہم کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن کو بھی آپریشن سے متعلق تحفظات ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی آپریشن ہو اس کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کمیٹی کتنی ہی بڑی ہو آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی آپریشن کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، پہلے بھی عسکری قیادت نے پارلیمان آکر ان کیمرا بریفنگ دی۔...

وفاقی بجٹ 8 جون کو پیش ہوگا

  اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5جون کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ آئندہ مالی سال2024-25 کا وفاقی بجٹ 8جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث کا آغاز دس جون سے ہوگا، بجٹ کی منظوری عید الاضحی کے بعد جون کے آخری ہفتے میں لی جائے گی۔

بجٹ 25-2024ء: پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب

  بجٹ 25-2024ء کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کوآرڈینیشن کمیٹی میں آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ اجلاس میں صنعتی شعبے کی پیداوار، سروسز و زرعی شعبے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ پلاننگ کمیشن کے ذرائع مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

بلوچستان اور سندھ کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ

  اسلام آباد (این این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)سے درخواست کردی ہے جس سے صارفین پر 79 ارب 63 کروڑ کا بوجھ پڑے گا میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے نئی اوسط قیمت 1740.80 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ مالی سال کے لیے درخواست میں مجموعی طور پر 79 ارب 63 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جس کے تحت مقامی گیس کی مد میں 56 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کی مد میں 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے کے رینویو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دوسری جانب اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر (آج) پیر کو کراچی میں اور 20 مارچ کو کوئٹہ میں سماعت کرے گا، اوگرا کی جانب سے سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک گیس کی قیمتوں میں 2 بار اضافہ کیا جاچکا ہے۔یکم نومبر 2023 سے...

یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست، صارفین پر 80 ارب کا بوجھ پڑے گا

  راولپنڈی (جنگ نیوز )یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست، صارفین پر 80 ارب کا بوجھ پڑیگا. سوئی سدرن گیس کمپنی نے1740.80روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی،سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے درخواست کردی ہے جس سے صارفین پر79ارب63کروڑ (تقریباً80) ارب کا اضافی بوجھ پڑیگا۔  سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے نئی اوسط قیمت 1740.80 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔  سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ مالی سال کیلئے درخواست میں مجموعی طور پر79ارب 63کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جس کے تحت مقامی گیس کی مد میں 56ارب 69کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کی مد میں22ارب 93کروڑ 50لاکھ روپے کے رینویو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھا جا رہا ہے، علی ظفر

  بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے آج  انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو ایک خط لکھا جا رہا ہے۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر  علی ظفر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور یورپی یونین (ای یو) چارٹر کے مطابق اس وقت قرض دیں گے جب ملک میں گڈ گورننس ہو، جس ملک میں جمہوریت نہیں وہاں بین الاقوامی ادارے کام نہیں کرتے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ لوگوں کا ووٹ رات کے اندھیرے میں چوری ہوا، جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ان حلقوں کا آڈٹ ہو، آڈٹ میں جوڈیشری کا عمل دخل بھی ہو، اگر آڈٹ نہیں ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرض کا اقدام ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

میڈیا پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح پر وضاحتی اعلامیہ جاری

  میڈیا پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح پر عدالت عظمیٰ نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک، پرنٹ، سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ایک فیصلےکی غلط رپورٹنگ ہورہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے سپریم کورٹ نے دوسری آئینی ترمیم (مسلمان کی تعریف) سے انحراف کیا، ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے سپریم کورٹ نے دوسری آئینی ترمیم (مسلمان کی تعریف) سے انحراف کیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ "مذہب کے خلاف جرائم" پر مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعات ختم کرنے کا کہا گیا۔  فیصلے میں قرار دیا کہ ایف آئی آر کو جوں کا توں درست تسلیم کیا جائے تو دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا، مذہب کے خلاف جرائم سے متعلق مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعات ختم کرنے کا تاثر بالکل غلط ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایف آئی آر میں الزامات تسلیم بھی کر لیں تو کیس میں فوجداری ترمیمی ایکٹ 1932 کی دفعہ 5 لگتی ہے، فوجداری ترمیمی ایکٹ کے تحت ممنوعہ کتاب کی نش...

شفاف الیکشن کیلئے نگراں وفاقی وزراء کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  شفاف الیکشن کےلیے نگراں وفاقی وزراء کو ہٹانے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا۔ ای سی پی نے نگراں وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو نوٹسز جاری کردیے جبکہ درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن درخواست پر 19 دسمبر کو دوپہر ایک بجے سماعت کرے گا۔  درخواست گزار نے مبینہ جانبدار وزراء کو نگراں وفاقی کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

سعدیہ راٹھور نے اپنی فنکاری کے ذریعے معاشرے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔

 کوئٹہ بلوچستان کی ایک چمکتی ستارہ، سعدیہ راٹھور نے گیلری 6 کے زیر اہتمام چھٹے ارجمند ایوارڈ کا حصہ بن کر اپنی فنکاری کا جوہر دکھایا ہے۔ انہیں اس ایوارڈ کا حامل مقرر کیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے 90 فن پاروں میں سے ان کے فن پارے کو منتخب کرنے والے چھ ممتاز فنکاروں کی جماعت نے دیا ہے۔ ان چھ فنکاروں میں ارفان گل دہری، مہر افروز، پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود، رشم حسین سید، آر ایم نعیم اور سنا ارجمند شامل ہیں۔ اس ایوارڈ کے بانی ڈاکٹر ارجمند فیصل ہیں جنہوں نے سال 2015 سے یہ ایوارڈ شروع کیا ہے۔ ‎سعدیہ راٹھور کا تعلق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور سے ہے جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان سے فائن آرٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور تب سے انہوں نے اپنی فنکاری کو مزید نکھارا ہے۔ انہوں نے متعدد قومی ایوارڈز جیتے ہیں جن میں انا مولکا ایوارڈبھی شامل ہے جو کہ انہیں ستمبر 2023 میں دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جون 2020 میں کوونٹ 19 انٹرنیشنل آرٹ ایگزیبیشن میں بھی شرکت کی ہے۔ اس ایگزیبیشن میں 16 ممالک کے 40 فنکاروں نے اپنے فن پارے دکھائے ہیں۔ ان تینوں اعزازات میں انہی...