Skip to main content

Posts

روس میں دہشتگرد حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 143 ہوگئی

  روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 120 سے زائد افراد زخمی ہیں اور اس حملے کی ذمے داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔ دوسری جانب ماسکو حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے یوکرینی صدارتی ایڈوائزر نے کہا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق تین دہشتگردوں نے رات 8 بجے کے قریب کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور ہال میں موجود لوگوں پر بم پھینکے جس سے عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
Recent posts

بلوچستان اور سندھ کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ

  اسلام آباد (این این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)سے درخواست کردی ہے جس سے صارفین پر 79 ارب 63 کروڑ کا بوجھ پڑے گا میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے نئی اوسط قیمت 1740.80 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ مالی سال کے لیے درخواست میں مجموعی طور پر 79 ارب 63 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جس کے تحت مقامی گیس کی مد میں 56 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کی مد میں 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے کے رینویو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دوسری جانب اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر (آج) پیر کو کراچی میں اور 20 مارچ کو کوئٹہ میں سماعت کرے گا، اوگرا کی جانب سے سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک گیس کی قیمتوں میں 2 بار اضافہ کیا جاچکا ہے۔یکم نومبر 2023 سےگیس

آئس لینڈ،آتش فشاں میں خوفناک دھماکے، ایمرجنسی نافذ

  لندن(این این آئی)خوفناک آتش فشاں پھٹنے کے باعث جنوبی آئس لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گزشتہ سال دسمبر کے بعد یہ چوتھا آتش فشاں پھٹا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں کا یہ مقام ملک کے ریکجینس کے قریب ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اس آتش فشاں میں ہونے والے دھماکوں کی شدت اب تک کی سب سے زیادہ ہے، مقامی میڈیا کے مطابق لاوا خالی کرائے گئے قصبے کے قریب تک پہنچ گیا ہے۔آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہر طرف راکھ پھیل گئی جس کے بعد جزیرے کو خالی کروا لیا گیا ہے۔آئس لینڈ کی سول ڈیفنس سروس کے مطابق آتش فشاں میں دھماکوں کا آغازمقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے ہوا۔آتش فشاں پھٹنے کی ویڈیوز میں دھوئیں کے بادلوں اور چمکتے ہوئے میگما کو زمین پر بہتےدکھایا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل سمیت28تنظیموں کا پاکستان سے ایکس کی بحالی کا مطالبہ

  لندن (این این آئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا جوکہ ملک بھر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے بلاک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سول سوسائٹی کی 28 تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں جس میں پاکستانی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایکس تک رسائی بحال کریں۔مشترکہ اعلامیہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے پاکستان میں عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔بیان میں کہاگیا کہ ایسی کارروائیاں نہ صرف آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں بلکہ ملک کے اندر مختلف آوازوں سمیت حقیقی سیاسی بات چیت کو دبانے کی ایک مثالی کوشش کی۔

ایف آئی اے نے 87افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کردیا

  کراچی(این این آئی)لیبیا اور یونان کشتی حادثے کی رپورٹ کے بعد ایف آئی اے نے ملک بھر سے 87افسران واہلکار وں کو شعبہ امیگریشن میں تعیناتی کے حوالے سے بلیک لسٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جاری احکامات میں کانسٹیبل سے لیکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سطح کے اہلکار و افسران کو بلیک لسٹ کیا گیا، بیلک لسٹ کئے گئے اہلکاروں پر امیگریشن کے علاوہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں بھی تعیناتی پر پابندی ہوگی۔ایف آئی اے احکامات میں شامل افسران اور اہلکاروں کو باقاعدہ انکوائری کے بعد بلیک لسٹ اور پابندی لسٹ میں شامل کیا گیا، بلیک لسٹ کے لئے جاری احکامات میں کراچی زون کے 13جبکہ ایف آئی اے سکھر کے 2 افسران شامل ہیں۔دیگر اہلکار و افسران کا تعلق گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور بلوچستان سے ہے، مذکورہ اہلکاروں کو یونان میں کشتی حادثے کے حوالے سے تحقیقات میں ذمہ دار قرار دیا گیا تھا

بھارت میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ، مودی وزارت عظمیٰ کے مظبوط امیدوار

  نئی دہلی(این این آئی)بھارتی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ لوک سبھا کے اگلے چنا کے لئے ووٹ ڈالنے کا عمل 19 اپریل سے شروع ہو جائے گا۔ انتخابی عمل میں 97 کروڑ کے قریب ووٹر اپنا ووٹ استعمال کر سکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ووٹوں کی تعداد کے اعتبار سے بھارت سب ملکوں سے زیادہ پھیلا ہوا انتخابی عمل رکھنے والا ملک ہے۔ جہاں لوگ اپنے پسند کے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ تاہم بھارتی جمہوریت کی روح پر اقلیتوں کے ساتھ بد سلوکی، چھوت چھات یا ذات پات کی اونچ نیچ اور نسل پرستی جیسی بد روحوں کا اب زیادہ غلبہ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ پچھلے دس برسوں سے بطور خاص بھارتی اقلیتیں خود کو ہندوتوا کے زیر تسلط محسوس کرتی ہیں۔ ان کی طبقاتی، مذہبی اور سیاسی حقوق ہندوتوا نے کافی متاثر کیے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ بھارتی اقلیتوں کی لوک سبھا میں نمائندگی ان کے ووٹوں کی تعداد کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ ابھی ایک تازہ اثر شہریت کے نئے متعارف کرائے گئے قانون سے بھی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اسی ہندوتوا کے غلبے کے ماحول نے انتہائی مذہبی ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نریندر مودی کی دو مرتبہ مسلسل

حماس کیساتھ ملکر جہاد کرنے والا اسرائیلی شہری جیل میں جاں بحق

  تل ابیب/غزہ (آئی این پی ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے والے اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ کو اسرائیلی جیل میں شہید کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے شمالی نیگیو کے علاقے میں ہاشم زینا گاوں کے رہائشی 26 سالہ اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ نے سال 2016 میں غزہ جاکر حماس میں شمولیت اختیار کرلی تھی، انہوں نے حماس کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کے خلاف کئی آپریشنز میں بھی حصہ لیا۔ جمعہ ابوغنیمہ کو غزہ میں جاری حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے گرفتار کرکے اسرائیل کی ایشیل جیل میں قید کردیا تھا۔