Skip to main content

Posts

Showing posts with the label بلوچستان

"ایشیا میں سلطنتوں کا ارتقاء: 5000 قبل مسیح سے 2025 عیسوی تک"

ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !

مولانا ابو الکلام آزاد کی داستان

ابوالکلام محی الدین احمد آزاد  (پیدائش  11 نومبر1888ء  - وفات  22 فروری   1958ء ) (( بنگالی :  আবুল কালাম মুহিয়ুদ্দিন আহমেদ আজাদ )‏) آزاد ہند کے پہلے وزیرِ تعلیم اور قومی رہنما تھے۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔ ان کے والد بزرگوار محمد خیر الدین انھیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ مولانا  1888ء  میں  مکہ  معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق  مدینہ  سے تھا سلسلۂ نسب شیخ  جمال الدین افغانی  سے ملتا ہے جو  اکبر اعظم  کے عہد میں  ہندوستان  آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ مزید تفصیل کے لیے ویڈیو کو دیکھے !

عبدالحئی بلوچ کو قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کا رکن نامزد

  بلوچستان کے لیے فخر کی بات! عبدالحئی بلوچ کو قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کا رکن نامزد کوئٹۃ (دلچسپ دنیا ) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر وکیل اور بچوں کے حقوق کے سرگرم کارکن عبدالحئی بلوچ کو قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کا رکن نامزد کر دیا ہے۔ یہ نامزدگی نہ صرف ان کی بچوں کے حقوق کے لیے کی گئی قابلِ ستائش خدمات کا اعتراف ہے، بلکہ بلوچستان کے لیے بھی ایک اہم اعزاز ہے۔ عبدالحئی بلوچ کا تقرر اس لحاظ سے بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی **اصولی اور سرگرم چائلڈ رائٹس ایکٹیوسٹ** کو یہ قومی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی تعیناتی سے بلوچستان کے بچوں کے مسائل کو قومی سطح پر زیادہ مؤثر طریقے سے اٹھانے میں مدد ملے گی۔ ہم عبدالحئی بلوچ کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے عہدے پر بہترین طریقے سے کام کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

سریاب لنک بادینی روڈ پر کچرے کا ڈھیر، صحت و صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کی اپیل ، سوشل آئیڈیٹ گروپ

 کوئٹہ: سریاب لنک بادینی روڈ پر کچرے کا ڈھیر، صحت و صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کی اپیل   کوئٹہ، سریاب لنک بادینی روڈ کے کھنڈرات پر عرصہ دراز سے کچرے کا ایک بڑا ڈھیر موجود ہے جو شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ اگر اس کی صفائی ہو جائے تو یہاں درختوں کی شجرکاری ہوسکتی ہے جس سے ماحول بہتر ہوگا، جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ یہ علاقہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی حدود میں آتا ہے، تاہم تاحال اس کچرے کی صفائی کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔   مقامی سماجی سوشل آئیڈیٹ گروپ نے لوکل گورنمنٹ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اعلیٰ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کچرے کو صاف کیا جائے تاکہ اس مقام کو صاف ستھرا بنا کر شجرکاری کے لیے استعمال میں لایا جا سکے۔   وحید بلوچ کے مطابق کچھ درخت محکمہ جنگلات کی جانب سے سوشل آئیڈیٹ گروپ اور اوپ آرگنائزیشن کو دیے گئے، جنہوں نے سریاب لنک روڈ کے درمیان ایذا فلاحی شجرکاری کی کوشش کی۔ تاہم ان درختوں کو مسلسل پانی اور دیکھ بھال کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ مناسب انداز میں نشوونما پا سکیں۔   تجاویز برائے...

وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ کا انعقاد

  وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ کا انعقاد، سوشل آڈٹ گروپس کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز) HOPE فاؤنڈیشن اور FANSA نیٹ ورک کے اشتراک سے "وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ" کا کامیاب ایک روزہ انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ کا مقصد جنوبی ایشیا میں ایس ڈی جی 6 کے اہداف کے حصول کے لیے سول سوسائٹی نیٹ ورکس کو مزید فعال اور مضبوط بنانا تھا۔ یہ اہم پروگرام بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوا۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد HOPE بلوچستان کے سی ای او حاجی کریم بلوچ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ تعارفی سیشن نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر جناب ظہور احمد بارکزئی نے پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض محترمہ عنم ملک مینگل نے انجام دیے۔ اجلاس کے دوران سوشل آڈٹ گروپس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور R4R منصوبے کے تحت ایکشن پلانز کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء کو چائے، نماز اور کھانے کے وقفے بھی دیے گئے۔ اس اجلاس میں HOPE فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور مختلف سماجی نمائندگان شریک ہوئے، جن میں گل نصیر، سوشل ایکٹیوسٹ بہرام لہڑی، سینئر صحافی بہ...

سندھ فاتح محمد بن قاسم کو کیوں حجاج بن یوسف نے روانہ کیاتھا؟

محمد بن قاسم  ( عربی :  محمد بن القاسم الثقفي ) کا پورا نام عماد الدین محمد بن قاسم تھا، جو  بنو امیہ  کے ایک ظالم گورنر جس نے  عبد اللہ بن زبیر  اور  عبد اللہ بن عمر  کو شہید کیا یعنی  حجاج بن یوسف  کا بھتیجا تھا۔ محمد بن قاسم 31 دسمبر  695ء  میں  طائف  میں پیدا ہوا۔ جب  حجاج بن یوسف  کو  عراق  کا گورنر مقرر کیا گیا تو اس نے اپنے خاندان لوگوں کو مختلف عہدوں پر مقرر کیا۔ ان میں محمد کا والد قاسم بھی تھا، جو  بصرہ  کی گورنری پر قابض تھا۔ اس طرح محمد  بن قاسم کی ابتدائی تربیت بصرہ میں ہوئی۔ تقریباً 5 سال کی عمر میں اس کے والد کی ہو گئی۔ مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھے!

وائس آف امریکہ کی بندش آزادیٔ صحافت پر حملہ، ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت

  وائس آف امریکہ کی بندش آزادیٔ صحافت پر حملہ، ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت – سید شاہ زیب رضا اور صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اردو پوائنٹ کے بیورو چیف سید شاہ زیب رضا اور دلچسپ دنیا نیوز کے سی ای او و چیف ایڈیٹر صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی نے وائس آف امریکہ (VOA) کی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اچانک بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیٔ صحافت پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے وائس آف امریکہ سمیت سات وفاقی اداروں کے حجم کو کم کرنے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا (USAGM) کے سینکڑوں ملازمین کو جبری طور پر فارغ کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، اس اقدام کا مقصد غیر ضروری اخراجات کو ختم کرنا ہے، کیونکہ امریکی حکومت "ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اینٹی امریکن پروپیگنڈا" کی مالی مدد نہیں کرے گی۔ دفاتر سیل، صحافی بے دخل ٹرمپ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان میں وائس آف امریکہ کے دفاتر کو اچانک بند کر دیا گیا، تمام عملے کو عمارت سے نکال دیا گیا اور انہیں یہاں ت...

DHA Quetta Eat Festival 2025 | Balochistan | Pakistan | Vlog1

صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں تاریخی اقدام – صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی کوئٹہ: (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اس اجلاس میں کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی، جو بلوچستان کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں زمینوں کا ریکارڈ جدید خطوط پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، زمینوں کے تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا اور عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ اسی حوالے سے دلچسپ دنیا نیوز کے سی ای او صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی کا مضمون مختلف ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا میں شائع ہوا، جس میں انہوں نے بلوچستان میں ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینوں کے معاملات میں شفافیت پیدا کرنے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا اور اس کے ...

بلوچستان میں زمینی بندوبست اور ڈیجیٹل ریکارڈ: حکومت کی فوری توجہ درکار

  تحریر: صاحبزادہ عتیق اللہ خان  بلوچستان، جو پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، کئی دہائیوں سے بنیادی انتظامی مسائل کا شکار ہے۔ ان میں سب سے سنگین مسئلہ زمینی بندوبست (Land Settlement) اور اس کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ہے، جس کی عدم موجودگی نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ صوبے کی ترقی میں بھی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔برطانوی دورِ حکومت میں ہر 25 سال بعد زمینوں کی پیمائش، ملکیت کا تعین، اور مردم شماری کے تحت انتخابی حلقہ بندیوں کا نظام موجود تھا، مگر آزادی کے بعد اس عمل میں شدید کوتاہی برتی گئی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 75 سالوں سے زمینوں کا کوئی بندوبست نہیں ہوا، جبکہ جو علاقے بندوبست کے عمل سے گزرے، ان کی تجدید بھی نہیں کی گئی۔یہ صورتحال حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور بورڈ آف ریونیو کے وزیر میر عامر گردگیلو کو فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے اور بندوبست کا کام مکمل ہو۔ زمینی بندوبست میں تاخیر کے اثرات 1. عوامی مسائل * زمی...

بلوچستان اور سندھ کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ

  اسلام آباد (این این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں 324 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)سے درخواست کردی ہے جس سے صارفین پر 79 ارب 63 کروڑ کا بوجھ پڑے گا میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے نئی اوسط قیمت 1740.80 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ مالی سال کے لیے درخواست میں مجموعی طور پر 79 ارب 63 کروڑ روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جس کے تحت مقامی گیس کی مد میں 56 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کی مد میں 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے کے رینویو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دوسری جانب اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر (آج) پیر کو کراچی میں اور 20 مارچ کو کوئٹہ میں سماعت کرے گا، اوگرا کی جانب سے سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک گیس کی قیمتوں میں 2 بار اضافہ کیا جاچکا ہے۔یکم نومبر 2023 سے...

سعدیہ راٹھور نے اپنی فنکاری کے ذریعے معاشرے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔

 کوئٹہ بلوچستان کی ایک چمکتی ستارہ، سعدیہ راٹھور نے گیلری 6 کے زیر اہتمام چھٹے ارجمند ایوارڈ کا حصہ بن کر اپنی فنکاری کا جوہر دکھایا ہے۔ انہیں اس ایوارڈ کا حامل مقرر کیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے 90 فن پاروں میں سے ان کے فن پارے کو منتخب کرنے والے چھ ممتاز فنکاروں کی جماعت نے دیا ہے۔ ان چھ فنکاروں میں ارفان گل دہری، مہر افروز، پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود، رشم حسین سید، آر ایم نعیم اور سنا ارجمند شامل ہیں۔ اس ایوارڈ کے بانی ڈاکٹر ارجمند فیصل ہیں جنہوں نے سال 2015 سے یہ ایوارڈ شروع کیا ہے۔ ‎سعدیہ راٹھور کا تعلق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور سے ہے جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان سے فائن آرٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور تب سے انہوں نے اپنی فنکاری کو مزید نکھارا ہے۔ انہوں نے متعدد قومی ایوارڈز جیتے ہیں جن میں انا مولکا ایوارڈبھی شامل ہے جو کہ انہیں ستمبر 2023 میں دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جون 2020 میں کوونٹ 19 انٹرنیشنل آرٹ ایگزیبیشن میں بھی شرکت کی ہے۔ اس ایگزیبیشن میں 16 ممالک کے 40 فنکاروں نے اپنے فن پارے دکھائے ہیں۔ ان تینوں اعزازات میں انہی...

کوئٹہ میں ایک روزہ آرچری اینڈ ڈاٹ کا تربیتی ورکشاپ

کوئٹہ   (دلچسپ دنیا نیوز)ب لوچستان آرچری ایسوسی ایشن اور بلوچستان ڈاٹ ایسوایشن کے جانب سے   کوئٹہ میں ایک روزہ آرچری اینڈ ڈاٹ کا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کوئٹہ پریس کلب میں منعقد کیاگیا جس کا مقصد کہ  خواتین اور بالخصوص لڑکیوں کو آرچری اور ڈاٹ کھیلوں کی جانب راغب کرانے کے لئے منظم بنیادوں پر جدوجہد کی ضرورت ہے اس سلسلے میں آرچری اور ڈاٹ کھیلوں کے مقابلے بلوچستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کوئٹہ شہر کے سرکاری سکولوں اور کالجز میں منعقد کرائے جائینگے ان خیالات کا اظہار مقررین نے بلوچستان تیر اندازی ایسوسی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں خواتین بالخصوص لڑکیوں میں تیر اندازی و ڈاٹ کھیلوں کے آگاہی و فروغ کے حوالے سے منعقد ہونے والے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے قومی سپورٹس پالیسی کے مشن اعلامیے کے مطابق کھیلوں کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کے لئے کھیلوں کی بنیادی اکیڈمیز اور کلبز کی سرپرستی ضروری ہے انہوں نے بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کی جانب سے خواتین اور بچیوں کے لئے آگاہی تربیت منعقد کرانے کو دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان سپورٹس...

خالد محمود ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے پیسے کیسے کما ریے ہے اس حوالے سے خصوصی انٹرویو ؟

رپورٹ : صاحبزادہ عتیق اللہ  کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز )بلوچستان سے باشعور نوجوان خالد محمود جن کا تعلق موسی خیل ضلع سے ہے اور وہ کہتے ہے کہ میں نے ڈیجیٹل مارکیٹ سے اس وقت 25 لاکھ روپے چند وقتوں میں کمائیں ہے۔اور یہ خیال مجھ آیا کہ خود تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے آیپ سے کمارہا ہو کیو نہ بلوچستان کے بے روزگار عوام کو بھی یہ ایپ کے بارے میں بتایا جائے تاکہ وہ اس ایپ سے روزانہ ایک کلک پے پیسے کمائے اور اس طرح اس پروگرام کو نگران صوبائی گورنمنٹ کے طرف سے باقاعدہ تعلیمی اداروں میں بطورمضمون پڑھایا جائے تاکہ اس ایپ کے خصوصیت ہر ایک کو معلوم ہو۔ اورمزید فری لانسنگ پر بھی بات کی کہا کہ فری لانسنگ کو استعمال کرنے کے لیے مہارت یعنی سکلز کی ضرورت ہے اگر آپ کے پاس فری لانسنگ استعمال کرنے کی مہارت نہ ہو تو آپ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے مگر اس ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ایپ کے لیے کوئی مہارت کے ضرورت نہیں ہر وہ شخص جو تعلیم یافتہ ہو یا نہیں وہ بھی اس ایپ کو روزانہ ایک حاضری لگانے سے وہ پیسے کما سکتے ہے۔ مزید جانے کے لیے انٹرویو کو دیکھے!

ایڈمنسٹریٹر عبدالجبار بلوچ تیر اندازی کے ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

  کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز)کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر عبدالجبار بلوچ  نے کہا کہ تیر اندازی بلوچستان کا ایک قدیم کھیل ہونے کےکوئی علاوہ اولمپک میں شامل ایک کھیل ہے اس لئے صوبے کے اس قدیم روائیتی کھیل کے فروغ کے لئے منظم بنیادوں پر اقدامات درکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں مولانا نیاز محمد درانی آرچری اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ آرچری ٹریننگ کیمپ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں تیر اندازی کھیل کے فروغ کے لئے تربیتی کیمپس کا انعقاد ازحد ضروری ہے انہوں نے آرچری ٹریننگ کیمپ میں ہدف کو دو مرتبہ نشانہ بنا کر داد تحسین حاصل جبار بلوچ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو آرچری ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آرچری کے نیشنل کوچ فیض کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن صوبے اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں تیر اندازی کھیل کے فروغ کے آرچری تربیتی کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا نیاز محمد درانی آرچری اکیڈ...

مولانا نیاز محمد درانی تیر اندازی اکیڈمی کوئٹہ کے زیر اہتمام آرچری ٹریننگ کیمپ کاافتتاح

کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز)  مولانا نیاز محمد درانی تیر اندازی اکیڈمی کوئٹہ کے زیر اہتمام آرچری ٹریننگ کیمپ کا  افتتاح    روزنامہ ڈان  کے    بی رو چیف  سلیم شاہد نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں کیا۔  آرچری ٹریننگ کیمپ میں تیر اندازی کھیل سیکھنے کے خواہشمند افراد بشمول نوجوانوں کو تیر اندازی کی تربیت تیر اندازی کھیل نیشنل انسٹرکٹر ز بشمول آرچری نیشنل کوچ فیض اللہ کاکڑ نے فراہم کی اوراس موقع پر بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے آفیسررشید خان نورزئی ،  بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے آفیسر ز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے روح رواں محمد امین بادینی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امور نوجوانان بلوچستان مصطفی خان اچکزئی ، بلوچستان ووشو کنگفو سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل گولڈ میڈلسٹ کلیم اللہ خان کاکڑ ، بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے سینئر ایسوسی ایٹ سیکریٹری سید بلال احمد ،ایسوسی ایٹ بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن سیکریٹری اجمل خان کاکڑ بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ خان نورزئی ، بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی خازن رائیس صدام خان پشتو...

بلوچستان سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا ایک روزہ یوتھ ڈیجیٹل اینٹرپرینیورشپ سیمینار کاتقریب

  کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز ) بلوچستان حکومت سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک روزہ یوتھ ڈیجیٹل اینٹرپرینیورشپ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اور اس موقع پر سیکریٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی ، ڈائریکٹر عباس علی کھوسہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مصطفی خان اچکزئی بھی موجودتھے. اور اس طرح نثار احمد شاہ، بشیر آغا اور ذاکر علی نے تقریب میں اپنی نوآموز اینٹرپرینیورز کے طور پر سیمینار کے شرکاء سے آپنے خیالات شئیر کی۔اور یوتھ کے ساتھ سوالات و جوابات بھی کیے آور آخر میں سیکریٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی ، بلوچستان یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عباس علی اور اینٹرپرینیورز نثار آحمد ، بشیر آغا، زاکر علی نے تمام یوتھ شرکاء کو یوتھ ڈیجیٹل اینٹرپرینیورشپ سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا اور اس طرح یوتھ کمیونٹی نے اس سیمینار کے کامیاب ہونے میں سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیااور یوتھ سیمینار صرف افرادی کامیابیوں کو پہنچاتا ہی نہیں بلکہ بلوچستان کے یوتھ میں ڈیجیٹل اینٹرپرینیورشپ کی روح کو بڑھاتا ہے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سنڈیمن صوباٸی ہسپتال کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کا دورہ

کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سنڈیمن صوباٸی ہسپتال کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران ایم ایس سنڈیمن صوباٸی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی اور ٹراما سینٹر کی ٹیم موجود تھی۔ مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر نے سیکرٹری صحت کو ٹراما سینٹر کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔سیکرٹری صحت نے بھی مریضوں کی عیادت کی اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کرتے ہوئے سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں داخل مریضوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں۔ ٹراما سینٹر کو مزید جدید طبی مشینری و آلات جلد فراہم کر دیے جاے گے۔ مریضوں کے رش کو دیکھتے ہوئے جلد ہی BMCH میں ٹراما سنٹر قائم کیا جائے گا اور مستقبل قریب میں شیخ زید ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے قیام کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انفیکشن پریونشن کنٹرول کے پروٹوکول کو سختی سے نافذ العمل کیا جاے ٹراما سینٹر کے طبی فضلے کو ڈبلیو ایچ او کے طریقہ کار کے مطابق انسٹریٹر میں جلانے کے لیے بھجوایا جاے اور اس کا باقاعدگی سے ریکارڈ رکھا...

انگریزی سامراج نے ہمیں تقسیم کرنے کیلئے دہلی کی زبان کو ہم پر مسلط کیا، حاجی لشکری

کوئٹہ (آن لائن)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اپنی زبانوں سے عشق و محبت کرنے والے سیاسی کارکن،قلم کار منظم ہو کرمقامی زبانون میں اپنی تخلیقات سامنے لائیں ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام ایران اور بلوچستان کے مشترکہ مفاخر و مشاہیر کی یاد میں منعقدہ ادبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، کانفرنس سے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری ، ڈاکٹر مصطفی ، ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ، ڈاکٹر عبدالرف رفیقی ، سنگت رفیق بلوچ ، پروفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علمی محفل میں شریک علمی و ادبی شخصیات نے مولوی عبداللہ روانبد ، میر گل خان نصیر ، ملا عبدالسلام عشیزئی ، محمد علی اختیار ، مولوی محمد حسن براہوئی کے حوالے سے یہاں مکالمے بھی پیش کئے ، انہوں نے مقامی زبانوں کے ساتھ ساتھ فارسی زبان میں بھی شاعری اور تصانیف کو کیوں ترجیح دی یہ ایک بہت بڑا سوال ہے اس کا سہرا ان اساتذہ کے سر جاتا ہے جنہوں نے مختلف اوقات میں فارسی زبان کو زندہ ...

افغانستان سے پاکستان نے دہشت گردوں کی تفصیلات شئیر کردی ہیں، نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی

کوئٹہ (ڈی جی پی ار) صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں ملکی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افغانستان سے پاکستان نے دہشت گردوں کی تفصیلات شئیر کردی ہیں پاکستان نے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے والے دہشتگردوں کے مکمل کوائف پاکستان دشمن سرگرمیوں کی تفصیلات بھی دی ہیں ایک ہمسایہ برادر اسلامی ملک کی حیثیت سے افغانستان کو اسکا مثبت جواب دیتے ہوئے پاکستان کو مطلوب دہشت گرد ہمارے حوالے کرنے چاہیئں پاکستان کی افغانستان سے اور طالبان سے تعلقات کا تقاضہ بھی یہی تھا لیکن افغانستان میں موجود بااثر شرپسند عناصر نے اس پر جلتی ہوئے تیل کا کام کرنے کا شرانگیز منصوبہ بنایا ہے پاکستان میں حساس نوعیت کے معاملات میں ایسی شرانگیز اور دہشتگردی کی جائے جس کا الزام پاکستان کے اداروں پر لگایا جاسکے پاکستان دنیا بھر میں ہر قسم لی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے لیکن کسی نے بھی پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنے کے لئے کوئی حرکت کی تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم نے کسی کی بھی جارحیت اور بالا دستی کبھی قبول نہیں ک...

بلوچ شہزادے نے امت مسلمہ اور بلوچ قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

  بلوچستان کے سرزمین سے تعلق رکھنے والے یہ  شہزادے نے امت مسلمہ اور بلوچ قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔  دوستو اس دور میں عام نوکری چھوڑنا بہت مشکل ہے مگر پائیلٹ جیسے آسائشیں کے نوکری چھوڑنا بہت مشکل ہے لیکن پاکستان سے تعلق رکھنے والا  #بلوچ فرزند عمارات ائیر لائن Emirates flight  کا پائیلٹ جس نے فلائٹ اسرائیل لے جانے سے انکار کردیا جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے اس۔پائیلٹ کو نوکری سے برخواست کردیا  میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب اس سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کروڑوں روپے کی آسائشیں اور روزگار چھوڑ دیا کیسے  ہوگا آپکا ،، تب اس نے بہت ہی خوبصورت جواب دیا کہ ، میرے لیے میرا اللہ ہی کافی ہے.. بالکل جو رازق کی رزق دینے پر یقین رکھتا ہے  ان کے  ایمان پختہ اور اللہ پر بھروسہ رکھنے والا ہے۔ #بلوچ فرزند کے اس قابل فخر  اقدام کو شیئر کرکے پوری دنیا تک پہنچا دیں۔