کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز)بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن اور بلوچستان ڈاٹ ایسوایشن کے جانب سے کوئٹہ میں ایک روزہ آرچری اینڈ ڈاٹ کا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کوئٹہ پریس کلب میں منعقد کیاگیا جس کا مقصد کہ خواتین اور بالخصوص لڑکیوں کو آرچری اور ڈاٹ کھیلوں کی جانب راغب کرانے کے لئے منظم بنیادوں پر جدوجہد کی ضرورت ہے اس سلسلے میں آرچری اور ڈاٹ کھیلوں کے مقابلے بلوچستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کوئٹہ شہر کے سرکاری سکولوں اور کالجز میں منعقد کرائے جائینگے ان خیالات کا اظہار مقررین نے بلوچستان تیر اندازی ایسوسی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں خواتین بالخصوص لڑکیوں میں تیر اندازی و ڈاٹ کھیلوں کے آگاہی و فروغ کے حوالے سے منعقد ہونے والے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے قومی سپورٹس پالیسی کے مشن اعلامیے کے مطابق کھیلوں کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کے لئے کھیلوں کی بنیادی اکیڈمیز اور کلبز کی سرپرستی ضروری ہے انہوں نے بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کی جانب سے خواتین اور بچیوں کے لئے آگاہی تربیت منعقد کرانے کو دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان سپورٹس بورڈ کے حکام ہر مہینے مختلف کھیلوں کے خواتین کی آگاہی کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کو یقینی بنائینگے۔
ورکشاپ میں بلوچستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف لانگو ، سیکشن آفیسر رشید خان نورزئی ، محکمہ امور نوجوانان بلوچستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مصطفی خان اچکزئی ، بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے صدر محمد امین بادینی ، آرچری ایشو ایشن کے جنرل سیکریٹری فیض اللہ کاکڑ ، بلوچستان آنر ڈیبیٹنٹ سوسائٹی کے صدر محمد آصف شاہان ،دلچسپ دنیا نیوز کے بانی وسی ای او، صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی ،دلچسپ دنیا نیوز کے ڈائریکٹر انجینئر حمد اللہ خلجی ، بزنس مین محمد خان،ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ نورزئی، سوشل ایکٹویسٹ عنایت خان، محمد اشتیاق، اجمل خان، ڈاکٹر کائنات، سدرا کریم، زارا شفیق ایڈووکیٹ، سویرا خان، کائنات بنگش اور دیگر لوگ موجود تھے اوراس طرح ورکشاپ کے شرکاء سے بھی مخاطب ہوئے۔
ورکشاپ میں شریک لڑکیوں نے بعد میں بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری آرچری تربیتی کیمپ میں تربیت بھی حاصل کی نیشنل آرچری کوچ فیض کاکڑ نے بچیوں کو تیر اندازی کی تربیت عملی طورپر فراہم کی اور ساتھ میں ڈات کی بھی تربیتی ٹرینگ دیا گیا ۔
![]() |
Comments
Post a Comment