ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !
کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سنڈیمن صوباٸی ہسپتال کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران ایم ایس سنڈیمن صوباٸی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی اور ٹراما سینٹر کی ٹیم موجود تھی۔ مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر نے سیکرٹری صحت کو ٹراما سینٹر کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔سیکرٹری صحت نے بھی مریضوں کی عیادت کی اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کرتے ہوئے سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں داخل مریضوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں۔ ٹراما سینٹر کو مزید جدید طبی مشینری و آلات جلد فراہم کر دیے جاے گے۔ مریضوں کے رش کو دیکھتے ہوئے جلد ہی BMCH میں ٹراما سنٹر قائم کیا جائے گا اور مستقبل قریب میں شیخ زید ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے قیام کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
انفیکشن پریونشن کنٹرول کے پروٹوکول کو سختی سے نافذ العمل کیا جاے ٹراما سینٹر کے طبی فضلے کو ڈبلیو ایچ او کے طریقہ کار کے مطابق انسٹریٹر میں جلانے کے لیے بھجوایا جاے اور اس کا باقاعدگی سے ریکارڈ رکھا جاے ۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نے مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔
Comments
Post a Comment