Skip to main content

"ایشیا میں سلطنتوں کا ارتقاء: 5000 قبل مسیح سے 2025 عیسوی تک"

ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !

مولانا نیاز محمد درانی تیر اندازی اکیڈمی کوئٹہ کے زیر اہتمام آرچری ٹریننگ کیمپ کاافتتاح

کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز) مولانا نیاز محمد درانی تیر اندازی اکیڈمی کوئٹہ کے زیر اہتمام آرچری ٹریننگ کیمپ کا افتتاح  روزنامہ ڈان  کے   بیرو چیف سلیم شاہد نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں کیا۔

 آرچری ٹریننگ کیمپ میں تیر اندازی کھیل سیکھنے کے خواہشمند افراد بشمول نوجوانوں کو تیر اندازی کی تربیت تیر اندازی کھیل نیشنل انسٹرکٹر ز بشمول آرچری نیشنل کوچ فیض اللہ کاکڑ نے فراہم کی اوراس موقع پر بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے آفیسررشید خان نورزئی ، بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے روح رواں محمد امین بادینی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امور نوجوانان بلوچستان مصطفی خان اچکزئی ، بلوچستان ووشو کنگفو سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل گولڈ میڈلسٹ کلیم اللہ خان کاکڑ ، بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے سینئر ایسوسی ایٹ سیکریٹری سید بلال احمد ،ایسوسی ایٹ بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن سیکریٹری اجمل خان کاکڑ بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ خان نورزئی ، بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی خازن رائیس صدام خان پشتون،ٹوڈی نیوز کے بانی ظریف پشتون،  دلچسپ دنیا نیوزکے بانی و سی ای او صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی ، انجینئر حمد اللہ خلجی  اور دیگر بھی موجود تھیں اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے سینئر ایسوسی ایٹ سیکریٹری سید بلال احمد نے کہا کہ بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ مولانا نیاز محمد درانی آرچری اکیڈمی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں منعقد ہونے والے آرچری ٹریننگ کیمپ روزانہ 3 بجے سے شام 5 بجے تک کوئٹہ میٹرو پولیٹن کے سبزہ زار میں جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن صوبے میں گراس روٹ لیول پر تیر اندازی کھیل کے فروغ کے لئے منظم بنیادوں پر جدوجہد کر رہی ہے اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں جاری “ٹریننگ کیمپ “ کا انعقاد اس سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ کیمپ کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں آرچری ٹریننگ کیمپس کا انعقاد کیا جائیگا۔



Comments