ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !
کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز)کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر عبدالجبار بلوچ نے کہا کہ تیر اندازی بلوچستان کا ایک قدیم کھیل ہونے کےکوئی علاوہ اولمپک میں شامل ایک کھیل ہے اس لئے صوبے کے اس قدیم روائیتی کھیل کے فروغ کے لئے منظم بنیادوں پر اقدامات درکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں مولانا نیاز محمد درانی آرچری اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ آرچری ٹریننگ کیمپ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں تیر اندازی کھیل کے فروغ کے لئے تربیتی کیمپس کا انعقاد ازحد ضروری ہے انہوں نے آرچری ٹریننگ کیمپ میں ہدف کو دو مرتبہ نشانہ بنا کر داد تحسین حاصل جبار بلوچ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو آرچری ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آرچری کے نیشنل کوچ فیض کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن صوبے اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں تیر اندازی کھیل کے فروغ کے آرچری تربیتی کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا نیاز محمد درانی آرچری اکیڈمی کی جانب سے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تربیتی کیمپ کا انعقاد اس سلسلے کی کڑی ہے اس موقع پر انور لہڑی چیف سینیٹیشن آفیسر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ، محمد اسد اکاؤنٹ آفیسر ، بلال خان ، بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسر ز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے رہنما محمد امین بادینی ، بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے رہنما محمد اسماعیل ہزارہ اور دیگر بھی موجود ہیں مولانا نیاز محمد درانی آرچری اکیڈمی کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی واضع رہے کہ مولانا نیاز محمد درانی آرچری اکیڈمی کی جانب سے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد 26 نومبر سے شروع ہوا۔
Comments
Post a Comment