Skip to main content

فوج اور حکومت کو ماننا ہوگا الیکشن میں جیتا تھا، بانی پی ٹی آئی

  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت کو ماننا ہوگا الیکشن میں جیتا تھا، اس سے قبل ان سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بانی تحریک انصاف نے غیرملکی خبر ایجنسی کے بھیجے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ "فوج اور حکومت جب تک تسلیم نہیں کر لیتے کہ الیکشن ان کی جماعت جیتی ہے، تب تک ان سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ فوج سے اچھے تعلقات نہ رکھنے کو اپنی حماقت قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور نجی شعبے میں فوج کے اہم کردار کے باعث اگر فوج کے ساتھ بہترین تعلقات نہ رکھے جائیں تو یہ حماقت ہوگی۔ سپاہیوں اور مسلح افواج پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اقتدار سے ہٹنے کے بعد جو بھی تنقید کی وہ شخصیات پر تھی، فوج پر بطور ادارہ نہیں تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوجی قیادت نے اگر کوئی غلط اندازے لگائے تو اس کا الزام فوج پر بطور ادارہ نہیں لگانا چاہیے۔ ماضی میں امریکا پر اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام لگانے والے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے دل میں امریکا کے خلاف کوئی

ملک میں پائیدار استحکام، معاشی خوشحالی کیلئے ”عزمِ استحکام“ بہت ضروری ہے، کور کمانڈر کانفرنس


 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 265 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں فورم نے امن و استحکام کیلئے شہداء، افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے  پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ''عزمِ استحکام'' کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، فورم نے انسدادِ دہشتگردی کیلئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے ضمن میں”عزمِ استحکام“ کو اہم قدم قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ملک میں پائیدار استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے”عزمِ استحکام“ بہت ضروری ہے، دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کیلئے عزم استحکام وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چند حلقوں کی جانب سے”عزمِ استحکام“ کے حوالے سے بلاجواز تنقید کی جا رہی ہے، مخصوص مفادات کے حصول کیلئے قیاس آرائیوں پر فورم نے اظہارِ تشویش کیا۔

فورم نے علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر غور کیا، اور  علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے، شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ایک پائیدارحل کیلئے کوشاں ہیں۔

شرکاء کانفرنس نے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے جاری ڈیجیٹل دہشتگردی کو ریاستی اداروں کےخلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل دہشتگردی جاری ہے، ڈیجیٹل دہشتگردی کا مقصد جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔

کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ان سازشوں سے ناصرف آگاہ ہیں بلکہ انہیں شکست دینے کیلئے پُرعزم اور متحد ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے ملک میں جاری سماجی اور معاشی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں مکمل تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے، معاشی ترقی و استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کی مکمل تائید کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ سے تیار رہی ہے، آرمی چیف نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ درپیش چیلنجز کے باوجود پاک فوج پاکستان کے استحکام اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

بلوچستان صوبے میں کھیلوں بالخصوص ڈاٹ کھیل کے فروغ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اساس پر منظم بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

  رپورٹ: صاحبزادہ عتیق اللہ   کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز) بلوچستان صوبے میں کھیلوں  بالخصوص ڈاٹ کھیل  کے فروغ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اساس پر منظم بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فائٹر سپورٹس اکیڈمی میں آل کوئٹہ ڈاکٹر عبدالمالک کاسی میموریل انٹر اکیڈمیز ڈاٹ چمپئن شپ کے فائنل مقابلوں کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دیگر اقوام کو قدیم و معاصر پشتون تاریخ اور قدیم و جدید پشتو ادب سے روشناس کرانے کے لئے ڈاکٹر عبدالمالک کاسی نے انگریزی زبان میں کئی کتابیں تصنیف کی انہوں نے بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے پشتون تاریخ کے استاد، مورخ، ادیب، دانشور ، سیاسی و قبائلی رہنما ڈاکٹر عبدالمالک کاسی مرحوم کے نام سے ڈاٹ کھیل کے ایک ایونٹ کے انعقاد کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن مستقبل میں اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کو اولیت دے گی انہوں نے کہا صوبے بالخصوص کوئٹہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری وقت کی ضرورت ہے تقریب سے بو

خالد محمود ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے پیسے کیسے کما ریے ہے اس حوالے سے خصوصی انٹرویو ؟

رپورٹ : صاحبزادہ عتیق اللہ  کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز )بلوچستان سے باشعور نوجوان خالد محمود جن کا تعلق موسی خیل ضلع سے ہے اور وہ کہتے ہے کہ میں نے ڈیجیٹل مارکیٹ سے اس وقت 25 لاکھ روپے چند وقتوں میں کمائیں ہے۔اور یہ خیال مجھ آیا کہ خود تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے آیپ سے کمارہا ہو کیو نہ بلوچستان کے بے روزگار عوام کو بھی یہ ایپ کے بارے میں بتایا جائے تاکہ وہ اس ایپ سے روزانہ ایک کلک پے پیسے کمائے اور اس طرح اس پروگرام کو نگران صوبائی گورنمنٹ کے طرف سے باقاعدہ تعلیمی اداروں میں بطورمضمون پڑھایا جائے تاکہ اس ایپ کے خصوصیت ہر ایک کو معلوم ہو۔ اورمزید فری لانسنگ پر بھی بات کی کہا کہ فری لانسنگ کو استعمال کرنے کے لیے مہارت یعنی سکلز کی ضرورت ہے اگر آپ کے پاس فری لانسنگ استعمال کرنے کی مہارت نہ ہو تو آپ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے مگر اس ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ایپ کے لیے کوئی مہارت کے ضرورت نہیں ہر وہ شخص جو تعلیم یافتہ ہو یا نہیں وہ بھی اس ایپ کو روزانہ ایک حاضری لگانے سے وہ پیسے کما سکتے ہے۔ مزید جانے کے لیے انٹرویو کو دیکھے!

بلوچستان سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا ایک روزہ یوتھ ڈیجیٹل اینٹرپرینیورشپ سیمینار کاتقریب

  کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز ) بلوچستان حکومت سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک روزہ یوتھ ڈیجیٹل اینٹرپرینیورشپ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اور اس موقع پر سیکریٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی ، ڈائریکٹر عباس علی کھوسہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مصطفی خان اچکزئی بھی موجودتھے. اور اس طرح نثار احمد شاہ، بشیر آغا اور ذاکر علی نے تقریب میں اپنی نوآموز اینٹرپرینیورز کے طور پر سیمینار کے شرکاء سے آپنے خیالات شئیر کی۔اور یوتھ کے ساتھ سوالات و جوابات بھی کیے آور آخر میں سیکریٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی ، بلوچستان یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عباس علی اور اینٹرپرینیورز نثار آحمد ، بشیر آغا، زاکر علی نے تمام یوتھ شرکاء کو یوتھ ڈیجیٹل اینٹرپرینیورشپ سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا اور اس طرح یوتھ کمیونٹی نے اس سیمینار کے کامیاب ہونے میں سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیااور یوتھ سیمینار صرف افرادی کامیابیوں کو پہنچاتا ہی نہیں بلکہ بلوچستان کے یوتھ میں ڈیجیٹل اینٹرپرینیورشپ کی روح کو بڑھاتا ہے۔