Skip to main content

Posts

Showing posts with the label پاکستان، بلوچستان

"ایشیا میں سلطنتوں کا ارتقاء: 5000 قبل مسیح سے 2025 عیسوی تک"

ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !

"ایشیا میں سلطنتوں کا ارتقاء: 5000 قبل مسیح سے 2025 عیسوی تک"

ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !

سریاب لنک بادینی روڈ پر کچرے کا ڈھیر، صحت و صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کی اپیل ، سوشل آئیڈیٹ گروپ

 کوئٹہ: سریاب لنک بادینی روڈ پر کچرے کا ڈھیر، صحت و صفائی اور شجرکاری کے اقدامات کی اپیل   کوئٹہ، سریاب لنک بادینی روڈ کے کھنڈرات پر عرصہ دراز سے کچرے کا ایک بڑا ڈھیر موجود ہے جو شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ اگر اس کی صفائی ہو جائے تو یہاں درختوں کی شجرکاری ہوسکتی ہے جس سے ماحول بہتر ہوگا، جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ یہ علاقہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی حدود میں آتا ہے، تاہم تاحال اس کچرے کی صفائی کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔   مقامی سماجی سوشل آئیڈیٹ گروپ نے لوکل گورنمنٹ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اعلیٰ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کچرے کو صاف کیا جائے تاکہ اس مقام کو صاف ستھرا بنا کر شجرکاری کے لیے استعمال میں لایا جا سکے۔   وحید بلوچ کے مطابق کچھ درخت محکمہ جنگلات کی جانب سے سوشل آئیڈیٹ گروپ اور اوپ آرگنائزیشن کو دیے گئے، جنہوں نے سریاب لنک روڈ کے درمیان ایذا فلاحی شجرکاری کی کوشش کی۔ تاہم ان درختوں کو مسلسل پانی اور دیکھ بھال کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ مناسب انداز میں نشوونما پا سکیں۔   تجاویز برائے...

وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ کا انعقاد

  وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ کا انعقاد، سوشل آڈٹ گروپس کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز) HOPE فاؤنڈیشن اور FANSA نیٹ ورک کے اشتراک سے "وائٹر اینڈ سینٹیشن نیٹ ورک میٹنگ" کا کامیاب ایک روزہ انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ کا مقصد جنوبی ایشیا میں ایس ڈی جی 6 کے اہداف کے حصول کے لیے سول سوسائٹی نیٹ ورکس کو مزید فعال اور مضبوط بنانا تھا۔ یہ اہم پروگرام بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوا۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد HOPE بلوچستان کے سی ای او حاجی کریم بلوچ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ تعارفی سیشن نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر جناب ظہور احمد بارکزئی نے پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض محترمہ عنم ملک مینگل نے انجام دیے۔ اجلاس کے دوران سوشل آڈٹ گروپس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور R4R منصوبے کے تحت ایکشن پلانز کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء کو چائے، نماز اور کھانے کے وقفے بھی دیے گئے۔ اس اجلاس میں HOPE فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور مختلف سماجی نمائندگان شریک ہوئے، جن میں گل نصیر، سوشل ایکٹیوسٹ بہرام لہڑی، سینئر صحافی بہ...

صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں تاریخی اقدام – صوبائی کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی کوئٹہ: (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اس اجلاس میں کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی، جو بلوچستان کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں زمینوں کا ریکارڈ جدید خطوط پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، زمینوں کے تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا اور عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ اسی حوالے سے دلچسپ دنیا نیوز کے سی ای او صاحبزادہ عتیق اللہ خان نورزئی کا مضمون مختلف ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا میں شائع ہوا، جس میں انہوں نے بلوچستان میں ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینوں کے معاملات میں شفافیت پیدا کرنے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا اور اس کے ...

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کا دورہ

  کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکیٹو پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان ، اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت بلوچ اور دیگر معاونین موجود تھے۔کوئٹہ:سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ آٸی سی یو ، تھراسک سرجری وارڈ اور نرسری کا معاٸنہ بھی کیا۔ چیف ایگزیکیٹو پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان سےمتعلق سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کو بریفننگ سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان۔  فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کو درکار وسائل کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے گی سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان  موجودہ ہسپتال انتظامیہ کی کوششیں اچھی اور بار آور ثابت ہورہی ہیں مکمل سپورٹ کرینگے سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ دستیاب وسائل میں بہتر کام کر رہے ہیں سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان سیکرٹری صحت بلوچستان ع...