Skip to main content

"ایشیا میں سلطنتوں کا ارتقاء: 5000 قبل مسیح سے 2025 عیسوی تک"

ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !

پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم کیخلاف کتنی مرتبہ تحریک عدم اعتماد آئیں؟

 

پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم کیخلاف کتنی مرتبہ تحریک عدم اعتماد آئیں؟

پاکستانکے 22ویں وزیراعظم عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں متحد دکھائی دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کروادی ہے۔ 

ویسے تو دنیا بھر میں سربراہ ریاست کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی رہی ہیں، جن میں پڑوسی ملک بھارت میں تین منتخب وزرائے اعظم کو آج تک عدم اعتماد کے ووٹوں کے ذریعے معزول بھی کیا گیا۔

تاہم پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں آج تک دو وزرائے اعظم نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا، جن میں ایک پہلی مسلم خاتون وزیراعظم کا اعزاز حاصل کرنے والی شہید بےنظیر بھٹو جبکہ دوسرے وزیراعظم شوکت عزیز تھے۔ 

ان دونوں وزرائے اعظم نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا اگرچہ وہ دونوں طوفانوں کا مقابلہ کر کے کافی آسانی کے ساتھ غالب آنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

یکم نومبر 1989 کو بےنظیر بھٹو کےخلاف تحریک عدم اعتماد صرف 12 ووٹوں کے فرق سے ناکام ہوئی تھی، جبکہ اگست 2006 میں شوکت عزیز کے خلاف ایک ایسا ہی اقدام بھی کمزور ثابت ہوا تھا۔

بےنظیر بھٹو سے متعلق ’نیویارک ٹائمز‘ نے لکھا تھا کہ وزیراعظم بےنظیر بھٹو کا حکومتی اتحاد آج شکست سے بچ گیا اور تحریک عدم اعتماد 12 ووٹوں کے فرق سے ناکام ہوگئی جس کے بعد ان کے لیے ایک چیلنج ختم ہوگیا۔

اس وقت 236 رکنی قومی اسمبلی کے قواعد کے تحت صرف عدم اعتماد کے حامیوں کو ووٹ دینے کی ضرورت ہوتی تھی، حکومت کو بے دخل کرنے کے لیے درکار 119 ووٹوں میں سے تحریک عدم اعتماد کے حق میں 107 ووٹ پڑے تھے۔

دریں اثنا وزیراعظم شوکت عزیز کے مخالفین قومی اسمبلی میں صرف 136 قانون سازوں کی حمایت حاصل کرسکے جو انہیں دروازہ دکھانے کے لیے درکار مطلوبہ 171 کی تعداد سے بہت کم تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

History of Rajpoot/Rajput caste in Urdu/Hindi | راجپوت قوم کی تاریخ /राजपूत का इतिहास |

(Rajput Cast): A Rajput (from Sanskrit raja-putra, "son of a king") is a caste from the Indian subcontinent. The term Rajput covers various patrilineal clans historically associated with warriorhood: several clans claim Rajput status, although not all claims are universally accepted. The term "Rajput" acquired its present meaning only in the 16th century, although it is also anachronistically used to describe the earlier lineages that emerged in northern India from 6th century onwards. In the 11th century, the term "rajaputra" appeared as a non-hereditary designation for royal officials. Gradually, the Rajputs emerged as a social class comprising people from a variety of ethnic and geographical backgrounds. During the 16th and 17th centuries, the membership of this class became largely hereditary, although new claims to Rajput status continued to be made in the later centuries. Several Rajput-ruled kingdoms played a significant role in many regions of...

History of Awan Cast (اعوان قوم کی تاریخ ) In Urdu/Hindi

(Awan Cast): Awan (Urdu: اعوان‎) is a tribe living predominantly in northern, central, and western parts of Pakistani Punjab, with significant numbers also residing in Khyber Pakhtunkhwa, Azad Kashmir and to a lesser extent in Sindh and Balochistan. A People of the Awan community have a strong presence in the Pakistani Armyneed quotation to verify] and have a strong martial tradition.Christophe Jaffrelot says: The Awan deserve close attention, because of their historical importance and, above all, because they settled in the west, right up to the edge of Baluchi and Pashtun territory. [Tribal] Legend has it that their origins go back to Imam Ali and his second wife, Hanafiya. Historians describe them as valiant warriors and farmers who imposed their supremacy on their close kin the Janjuas in part of the Salt Range, and established large colonies all along the Indus to Sind, and a densely populated centre not far from Lahore . For More Details click the link & Watch the vide...

بلوچستان میں زمینی بندوبست اور ڈیجیٹل ریکارڈ: حکومت کی فوری توجہ درکار

  تحریر: صاحبزادہ عتیق اللہ خان  بلوچستان، جو پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، کئی دہائیوں سے بنیادی انتظامی مسائل کا شکار ہے۔ ان میں سب سے سنگین مسئلہ زمینی بندوبست (Land Settlement) اور اس کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن ہے، جس کی عدم موجودگی نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ صوبے کی ترقی میں بھی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔برطانوی دورِ حکومت میں ہر 25 سال بعد زمینوں کی پیمائش، ملکیت کا تعین، اور مردم شماری کے تحت انتخابی حلقہ بندیوں کا نظام موجود تھا، مگر آزادی کے بعد اس عمل میں شدید کوتاہی برتی گئی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 75 سالوں سے زمینوں کا کوئی بندوبست نہیں ہوا، جبکہ جو علاقے بندوبست کے عمل سے گزرے، ان کی تجدید بھی نہیں کی گئی۔یہ صورتحال حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور بورڈ آف ریونیو کے وزیر میر عامر گردگیلو کو فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے اور بندوبست کا کام مکمل ہو۔ زمینی بندوبست میں تاخیر کے اثرات 1. عوامی مسائل * زمی...