
بھارت کے خلاف افغانستان کی کارکردگی پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے حیرانگی کا مظاہرہ
کیا جارہا ہے، جبکہ ٹوئٹر پر فکسنگ ٹرینڈ چلنے لگا۔
پاکستانی کرکٹرز، سنگرز اور فینز نے بھی افغان ٹیم کی پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر پیغامات دیے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ افغانستان ٹیم کا پہلے بیٹگ نہ کرنے کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی دیوان سچل نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کے میچ میں جو ہورہا ہے نظر آرہا ہے، افغانستان کی جانب سے گلی ٹیم کی طرح بولنگ ہورہی ہے۔
دیوان سچل نے کہا کہ وہ کیچ ڈراپ ہورہےہیں جو میرا نواسا پکڑ لے، شاید آئی پی ایل نیلامی وجہ ہوگی۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی افغانستان کی کارکردگی پر حیران نظر آئیں۔
مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ افغانستان نے جو پچھلے میچز میں کھیل دکھایا وہ آج نظر نہیں آرہا۔
بھارت کے خلاف میچ میں افغانستان کی کارکردگی پر سوشل میڈیا پر میمز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Comments
Post a Comment