ابلیسی سمندر اور شیطانی تکون:
جزائر ہوائی جس کا صدر مقام "ہونولو "ہے -اس کا رقبہ گیارہ ہزار مربع میل ہے یہ 1898ء میں پچاسویں ریاست کے طور امریکا میں شامل ہوا- بحرالکاہل کے بیچ میں ہے اور بحرالکاہل وہی سمندر ہے جس کا ایک مقام "ماریانہ ٹرینچ" دنیا کی گہری ترین جگہ ہے جس کی تھہ میں خوفناک آتش فشاں ہیں، جس میں زیر آب زلزلے آتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔۔۔جس کا ایک حصہ "شیطانی سمندر " کے نام سے مشہور ہے-
اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔بحرالکاہل کے پار امریکا ہیں -امریکا کے قریب سمندر میں ایک ایسا تکونی خطہ ہے جس کے متعلق عجیب وغریب قصے کہانیاں مشہور ہیں - ان میں حقیقت کم ہے اور افسانہ زیادہ ہے - حقیقت اتنی ہے کہ یہ "شیطانی تکون "ہے- "تکون " سے آپ کے ذہن میں کیا بات آتی ہے - تکون کہاں استعمال ہوتی ہے؟ کس فرقے کا مخصوص نشان ہے؟ کس ملک کے نوٹ پراہرام نما تکون چھپی ہوئی ہے ؟
"برمودا ٹرائ اینگل"آج کی ترقی یافتہ سائنس کے لیے بھی ایک معمّٰی ہے -جدید ترین طیاروں اور بحری جہازوں کے آلات اس خطے میں داخل ہوتے ہی بےکار ہوجاتے ہیں -قریب پہنچتے ہی متاثر ہونے لگتے ہیں- اس کے اندر اللہ پاک کسی کو اپنی قدرت سے لے جائے تاکہ وہ دنیاوالوں کو آگاہ کر سکے تو اس کی خصوصیت ہے - عام آدمی کے بس کی بات نہیں -زمین چونکہ گول ہے اس لیے اگر دجال کے مقام کو مبہم رکھنے کے لیے مشرق کی طرف اشارہ کیا جائے جو کہ آگے جاکر بہرحال (زمین کے گول ہونے کی وجہ سے )مغرب تک پہنچے گا تو یہ درجہ بالا حدیث شریف کی ایک ممکنہ تاویل ہو سکتی ہے واللہ أعلم بالصواب- اس سے زیادہ قوی تاویل وہ ہے جو پ ایک مصری محقق عیسیٰ داؤد نے اپنی کتاب "مثلث برمودا" میں کی ہے کہ پہلے دجال بحرالکاہل کے ان ویران جزائر میں قید تھا- حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر اسے بیڑیوں سےتو رہائی مل گئی- وہ زنجیروں سے آزاد ہوگیا ہے اور اپنے خروج کی راہ ہموار کر رہا ہے ،لیکن اسے ابھی خروج کی اجازت نہیں ملی، لہٰذا وہ "شیطانی سمندر "سے "شیطانی تکون "تک رابطے میں ہے جس کے قریب شیطانی تہذیب پروان چڑھ کر نکتہء عروج کو پہنچنے ہی والی ہے۔
Comments
Post a Comment