
معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام دیا ہے۔
شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ’ جب اُن کی زندگی ٹرسٹ نے گورنمنٹ اسکولز کی ذمہ داری لینا شروع کی تو اتفاق سے جتنے بھی اسکول ٹرسٹ کو ملے وہ سب لڑکیوں کے اسکول تھے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ تو لوگ ان سے کہتے تھے کہ پڑھائی میں تو لڑکیاں بہت آگے جائیں گی لیکن کھیلوں کے شعبے میں لڑکیاں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتیں‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ’کچھ عرصےمیں انہیں پہلی خبر ملی کہ ان کے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول سے ایک بچی چیس چیمپئن بن گئی ہے اور پھر اس کے علاوہ بچیوں نے فٹبال میچز میں بہترین نجی اسکولوں کی ٹیمز کو ہرانا شروع کیا‘۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’پاکستان آرمی کی نیشنل فٹبال ٹیم کے لیے ان کے ایک اسکول کی چھوٹی بچی منتخب ہوئی ہے‘۔
شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ ایک کے بعد ایک بچیوں کی اتنی ساری کامیابیاں دیکھنے کے بعد اُنہیں لگتاہے کہ کوئی ایسی فیلڈ نہیں ہے کہ جس میں بچیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ہم سارے مردوں کو بہت پیچھے نہ چھوڑ سکتی ہوں‘۔
آخر میں اُنہوں نے سب کو خواتین کے عالمی دن کی مبارباد بھی دی۔
Comments
Post a Comment