Skip to main content

"ایشیا میں سلطنتوں کا ارتقاء: 5000 قبل مسیح سے 2025 عیسوی تک"

ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !

سنی لیونی سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟




سنی لیونی اسپائے تھرلر ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ میں کام کررہی ہیں فوٹوفائل



سنی لیونی اسپائے تھرلر ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ میں کام کررہی ہیں فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ کیا کرتی ہیں۔

بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید جسے ’’سوشل میڈیا ٹرولنگ‘‘ بھی کہاجاتا ہے اب بہت عام ہوگئی ہے۔ یہ بات کوئی راز نہیں کہ بالی ووڈ اداکار روزانہ کی بنیاد پر ٹرولنگ کا شکار ہوتے ہیں۔ اور کبھی کبھی تو سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید اداکاروں کی زندگی پر اتنی زیادہ اثر انداز ہوتی ہے وہ خود کو روک نہیں پاتے اور ان پر بلاوجہ تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب سنی لیونی سے اس حوالے سے پوچھا گیا کہ آپ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید یا ٹرولنگ کا سامنا کیسے کرتی ہیں؟ تو انہوں نے اس کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے دیگر فنکاروں کو بھی تنقید نگاروں سے نمٹنے کا طریقہ بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیونی نے خود کو بالی ووڈ انڈسٹری کی ’بدھو‘ قرار دے دیا

سنی لیونی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔ اداکارہ نے بتایا اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اسلیے ان تنقید نگاروں کا سامنا کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ان کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں ’’بلاک‘‘ کردیا جائے۔ لہذا میں  سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔

سنی لیونی نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر تنقید کرنے والے صارف ان فنکاروں کے پیچھے جاتے ہیں جو ان سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد صرف اور صرف توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ یہ چھوٹے بچوں کی طرح ہوتے ہیں جو توجہ چاہتے ہیں اب چاہے وہ اچھی چیز سے ملے یا بری چیز سے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیونی نے انتخابی اکھاڑے میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

سنی لیونی کو اکثر ان کی فلاپ فلموں اور ماضی کے کام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ وہ یہ سب کیسے برداشت کرتی ہیں؟ تو اداکارہ نے کہا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے کیونکہ یہ لوگ میری زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔

اداکارہ نے کہا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے لوگ میرے بلز ادا نہیں کرتے، کھانا بنانے میں میری مدد نہیں کرتے، بچوں کے ڈائپرز بدلنے میں میرا ساتھ نہیں دیتے، بلکہ یہ ٹرولرز کسی بھی طرح میری زندگی میں شامل نہیں ہیں، یہ میری فیملی کا حصہ نہیں ہیں، میرے ساتھ کھانا نہیں کھاتے، میرے دوست نہیں ہیں، بلکہ وہ میرے لیے کچھ بھی نہیں ہیں۔

سنی لیونی نے دیگر فنکاروں کو بھی تنقید نگاروں سے نمٹنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ان پر زور دیا کہ خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے ان تمام لوگوں کو بلاک کریں۔ کیونکہ بلاک کرنا آسان ہے۔ میرے خیال میں بہت سارے لوگوں کو یہ کرنا چاہئے تب ہی ہم ایک بہتر جگہ پر رہ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے پاس صرف خوبصورت چہرہ نہیں بلکہ ٹیلنٹ بھی ہے، سنی لیونی

سنی لیونی نے اپنے بچوں کے بارے میں کہا کہ ان کے بچوں کی عمر ابھی صرف 4 اور 6 سال ہے اور انہوں نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے بالکل دور رکھا ہوا ہے۔ وہ اور ان کے شوہر گھر میں ’’نو فون پالیسی‘‘ پر سختی سے عمل پیرا ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے بچے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز سے واقف نہیں ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون اور سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت صحیح وقت اور صحیح عمر میں دیں گے۔

واضح رہے کہ سنی لیونی اسپائے تھرلر ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ میں کام کررہی ہیں جو ایم ایکس پلیئر اسٹریمنگ ویب سائٹ پر 10 مارچ سے دکھائی جائے گی۔ اس ویب سیریز کو وکرم بھٹ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ میں سنی لیونی کے ہمراہ اداکارہ سونالی سیگل، راہول دیو، سمیر سونی، شہزاد شیخ اور عائز خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

History of Rajpoot/Rajput caste in Urdu/Hindi | راجپوت قوم کی تاریخ /राजपूत का इतिहास |

(Rajput Cast): A Rajput (from Sanskrit raja-putra, "son of a king") is a caste from the Indian subcontinent. The term Rajput covers various patrilineal clans historically associated with warriorhood: several clans claim Rajput status, although not all claims are universally accepted. The term "Rajput" acquired its present meaning only in the 16th century, although it is also anachronistically used to describe the earlier lineages that emerged in northern India from 6th century onwards. In the 11th century, the term "rajaputra" appeared as a non-hereditary designation for royal officials. Gradually, the Rajputs emerged as a social class comprising people from a variety of ethnic and geographical backgrounds. During the 16th and 17th centuries, the membership of this class became largely hereditary, although new claims to Rajput status continued to be made in the later centuries. Several Rajput-ruled kingdoms played a significant role in many regions of...

History of Awan Cast (اعوان قوم کی تاریخ ) In Urdu/Hindi

(Awan Cast): Awan (Urdu: اعوان‎) is a tribe living predominantly in northern, central, and western parts of Pakistani Punjab, with significant numbers also residing in Khyber Pakhtunkhwa, Azad Kashmir and to a lesser extent in Sindh and Balochistan. A People of the Awan community have a strong presence in the Pakistani Armyneed quotation to verify] and have a strong martial tradition.Christophe Jaffrelot says: The Awan deserve close attention, because of their historical importance and, above all, because they settled in the west, right up to the edge of Baluchi and Pashtun territory. [Tribal] Legend has it that their origins go back to Imam Ali and his second wife, Hanafiya. Historians describe them as valiant warriors and farmers who imposed their supremacy on their close kin the Janjuas in part of the Salt Range, and established large colonies all along the Indus to Sind, and a densely populated centre not far from Lahore . For More Details click the link & Watch the vide...

حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ

چوتھے خلیفہ، جو اپنی حکمت، بہادری، اور انصاف کے لیے مشہور ہیں۔ ان کا دور خلافت  (656–661) حضرت علی  ابو الحسن علی بن ابی طالب ہاشمی قُرشی  (15 ستمبر 601ء – 29 جنوری 661ء)     پیغمبر اسلام   محمد  کے چچا زاد اور داماد تھے۔ ام المومنین  خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا  کے بعد دوسرے شخص تھے جو اسلام لائے۔ اور ان سے قبل ایک خاتون کے علاوہ کوئی مردو زن مسلمان نہیں ہوا۔ یوں سابقین  اسلام  میں شامل اور  عشرہ مبشرہ ،  بیعت رضوان ،  اصحاب   بدر  و  احد ، میں سے بھی تھے بلکہ تمام جنگوں میں ان کا کردار سب سے نمایاں تھا اور فاتح  خیبر  تھے، ان کی ساری ابتدائی زندگی  محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے ساتھ ساتھ گذری۔ وہ تنہا  صحابی  ہیں جنھوں نے کسی جنگ میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا نہیں چھوڑا ان کی فضیلت میں صحاح ستہ میں درجنوں احادیث ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انھیں دنیا اور آخرت میں اپنا بھائی قرار دیا اور دیگر صحابہ کے ساتھ ان کو بھی جنت اور شہادت کی موت ...