
ملکہالزبتھ دوئم نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ونڈسر کیسل، برکشائر میں پہلی ملاقات کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے کی۔
ملکہ نے ونڈسر کیسل میں ٹروڈو کے ساتھ ملاقات کی جوکہ اس وقت یوکرین کی صورتحال پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور اپنے ڈچ ہم منصب مارک روٹے کے ساتھ بات چیت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔
شاہی خاندان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملکہ برطانیہ کے ساتھ جسٹن ٹروڈو کی ملاقات کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ’آج سہ پہر ملکہ نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ونڈسر کیسل میں استقبال کیاہے‘۔
جسٹن ٹروڈو کا اس ملاقات کے بارے میں کہنا ہے کہ’آج صبح ملکہ برطانیہ کے ساتھ ان کی گفتگو ہوئی جوکہ ہمیشہ کی طرح دانشمند اور بصیرت رکھنے والی تھیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس میں ملکہ کی بہت دلچسپی ہے، ملکہ نے گفتگو کے دوران اُن سے کینیڈا کے بارے میں ہر طرح کے سوالات پوچھے‘۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ’ہماری گفتگو بہت مفید رہی، ہم نے عالمی واقعات کے بارے میں بات چیت کی، جیسا کہ ہم ہمیشہ کرتے ہیں‘۔
خیال رہے کہ اب تک سب سے طویل عرصہ حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ 20 فروری کو مثبت آیا تھا۔
Comments
Post a Comment