
معروفاسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک منفرد اور خصوصی مہم ’ہر کہانی ہے ضروری‘ کا آغاز کیا ہے۔
نیٹ فلکس کی اس خصوصی مہم کے لیے 30 سے زائد خواتین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں، جنہوں نے اپنی مختلف کہانیوں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
اسٹریمنگ سروس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر تین منٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں، مادھوری ڈکشٹ، تاپسی پنو، نینا گپتا، شیفالی شاہ، مرونال ٹھاکر، سروین چاولہ جیسی خواتین اداکارائیں اور پراجکتا کوہلی، خوشی کپیلا جیسے کانٹینٹ کریٹر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
یہاں تک کہ اشونی ایر تیواری اور لینا یادو جیسی فلمسازوں کو بھی مختلف سوالوں کے جوابات دیتے نظر آرہی ہیں۔
نیٹ فلکس نے ویڈیو کے ذریعے اس بات پر زور دیا ہے کہ پلیٹ فارم سے زیادہ، ان مضبوط خواتین کے بیانات اور کہانیوں پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔
ہر کردار، خواہ وہ فیم گیم کی انامیکا ہو، حسین دلروبا کی رانی، یا مس میچڈ سے ڈمپل ہو، یہ مضبوط خواتین کے کردار آج کی خواتین کی عکاسی کرتے ہیں جو کہ ہر طرح کا خطرہ مول لینے والی اور باہمت ہیں۔
Comments
Post a Comment