
معروف چائنیز ایپ ٹک ٹاک نے بھی روس کی یوکرین میں مداخلت کے بعد روس میں اپنی سروس معطل کردی ہے۔
ٹک ٹاک کی روس میں سروس کی معطلی کے بعد روسی عوام ٹک ٹاک پر کسی بھی قسم کی نئی ویڈیوز شیئر نہیں کرسکتی۔
سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے یہ فیصلہ روس کے نئے سنسرشپ قوانین کے بعد کیا ہے جو آزاد صحافت کے لیے خطرہ ہیں اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ روس نے نیا سنسر شپ قانون منظور کرلیا ہے جس میں مبینہ طور پر روس کی فوج کے حوالے سے ’غلط معلومات‘ کو پھیلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو 15 سال تک قید کی سزا کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے، اس کے علاوہ کمیونٹی سروس مینڈیٹ کا سامنا کرنا اور جبری مشقت کے تقاضے شامل ہیں۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک بیان میں اپنے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
ایپ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہےکہ’روس کے نئے ’جعلی خبروں‘ کے قانون کی روشنی میں اپنے لیےحفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے دوران ہمارے اس کےسوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ ہم روس میں لائیو سٹریمنگ اور ویڈیو شیئرنگ کو معطل کردیں‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’ہم روس میں بدلتے ہوئے حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کب ہماپنی سروس کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ مکمل طور پر دوبارہ شروع کر سکتے ہیں‘۔
Comments
Post a Comment