
حال ہی میں بھارتی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کے مکمل بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، معروف ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی کی تخلیق فلم’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘کو بنانے کے لیے 100 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے گئے۔
اس فلم میں گنگو بائی کا مرکزی کردار اداکارہ عالیہ بھٹ نے ادا کیا ہے، جس کے لیے اُنہیں 20 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ دیا گیا۔
سنجے لیلہ بھنسالی کے ساتھ عالیہ بھٹ کے فلمی کیریئر کی یہ پہلی فلم ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ جب 9 سال کی تھیں تب سے ہی بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی تھیں۔
یہی نہیں حیران کن بات یہ ہے کہ اس فلم میں اداکار اجے دیوگن ایک مختصر سی خصوصی انٹری دیتے ہوئے نظرآئے ہیں، جس کے لیے اُنہیں 11 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ ادا کیا گیا۔
Comments
Post a Comment