
اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی صدر جوبائیڈن آج اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات میں اہم اور اولین ترجیح ایران کا مسئلہ ہوگی، جبکہ ایران کیخلاف دونوں ممالک کے مشترکہ موقف کے اعلان کی بھی توقع ہے۔
امریکی صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم لاپیڈ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے مشترکہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔
یہ معاہدہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان طویل مدتی سیکیورٹی تعلقات کو بڑھائے گا۔
اسرائیل پہنچنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے انضمام کو مزید فروغ دے گا،اسرائیل سے روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن کل مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے۔
Comments
Post a Comment