ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے محمد رحیم کاکڑ اور ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے...
Speech Of Muhammad Rahim Kakar
کوئٹہ(ڈی ڈی این) سابق سٹی مئیر اور ڈسٹرکٹ ناظم محمد رحیم کاکڑ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ سے مستفعی ہوکر پاکستان تحریک میں شامل ہوگئے ۔
محمد رحیم کاکڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم سوری کے قیادت میں سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منیر بلوچ، صوبائی وزیر مبین خان خلجی، صوبائی متحسب نذر بلوچ، عبدالباری بڑیچ، حاجی سیف اللہ خان کاکڑ ، زین العابدین خلجی، نور خان خلجی، داؤد کاکڑ، سیف الرحمان فاروقی، قاری عبیداللہ درانی، سید صادق آغا، زولیخہ عزیز مندوخیل، اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔۔۔
محمدرحیم کاکڑ نے اپنے تقریر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا جو حافظ قرأن بھی ہیں ان سے میں نے کہا کہ میرے لئے استخارہ کریں کہ میں کس سیاسی جماعت میں شامل ہوجاؤں تو انہوں استخارہ کرنے کے بعد مجھ سے کہا کہ آپ بغیر سوچے پی ٹی آئی میں شامل ہونے میں دیر نہ کریں آج میں اپنی نظریاتی ساتھیوں اور اپنے قبیلے کی سینکڑوں نوجوانوں کےساتھ قاسم خان سوری کے قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے بحثیت میئر اور سٹی ناظم ایک دھلے کا کرپشن نہیں کیا میرے جانے کے بعد جتنے ناظم اور مئیر آئے انہوں نے کوئٹہ شہر کےلئے کوئی کام نہیں کیا مجھے تو بہت افسوس ہے کہ میں نے آٹھارہ انیس سال ن لیگ میں گزارے ن لیگ اور ان کے ساتھ شامل پی ڈی ایم چوروں اور لیٹروں کا مجموعہ ہیں اللہ سے میری دعا ہے کہ میرا یہ آٹھارہ سال میری زندگی میں شمار نہ کرے ۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے محمد رحیم کاکڑ اور ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہمارے لئے ایک بہت بڑا دن ہیں کہ کوئٹہ کا ایک شیر عمران خان کے قافلے میں شامل ہوکر ن لیگ پر بہت بڑا چکا مارا ہے رحیم کاکڑ نے کوئٹہ سے ن لیگ کا جنازہ نکال دیا۔
Comments
Post a Comment