کوئٹہ (ڈی ڈی این)گزشتہ روز قبل جنگلی حیات کے حوالے سے مشرق نیوز پیپر میں شائع ہونے والی مضمون نے وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کومخاطب کر کے کہ جنگلی حٰیات کی نسل پہاڑوں میں محفوظ نہیں تو
وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا نایاب پرندوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیۓ ایکشن سامنے آیا۔
انہوں نے بلوچستان کی سرزمین تلور آئبیکس اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار کے لیۓ ممنوع قرار دیا۔
کسی بھی ملکی اور غیر ملکی شخص کو بلوچستان میں تلور سمیت دیگر پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت نہیں
ہوگی۔وزیر اعلٰی کا اعلان
یو این چارٹر اور بلوچستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔وزیراعلئ
تمام ڈپٹی کمشنر وں اور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے افسران و اہلکاران پر جنگلی حیات کا تحفظ لازم قرار
جس علاقے میں پرندوں اور جانوروں کے شکار کی اطلاع ملی اس ضلع کے ڈی سی اور متعلقہ عملہ کے خلاف کاروائی ہوگی۔وزیراعلئ
جنگلی حیات کا تحفظ قومی زمہ داری عوام بھی جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنی زمہ داری ادا کریں ۔وزیراعلئ
وزیراعلئ کی کاروبار کی غرض سے نایاب پرندے پکڑنے اور انہیں دکانوں اور گھروں میں رکھنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
بلوچستان کو جنگلی حیات کے لیۓ محفوظ خطہ بنائیں گے ۔وزیراعلئ
Comments
Post a Comment