بلوچستان کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان فلم ساز زینب یونس کی مختصر دستاویزی فلم ’ہم آواز‘ کو روس میں ہونے والے اسلامی فلم فیسٹیول ’کازان‘ کے لیے شارٹ لسٹ کردیا گیا۔
’کازان‘ فلم فیسٹیول ہر سال روس میں منعقد ہوتی ہے، جہاں دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں بنائی جانے والی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے۔
فیسٹیول میں مختصر، فیچر، ایکشن، اینیمیٹڈ اور دستاویزی فلموں سمیت دیگر کیٹیگریز کی فلموں کو بھی پیش کیا جاتا ہے۔
فیسٹیول میں پاکستان، عمان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایران، عراق، مصر، ترکیہ، تاجکستان اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کی جانب سے فلموں کو بھجوایا جاتا ہے۔
اس بار بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان فلم ساز زینت یونس کی بنائی گئی مختصر فیچر فلم کو فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
زینب یونس نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی فلم کو ’کازان‘ فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ان کی فلم ’ہم آواز‘ میں انہوں نے ہی مرکزی کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے ہی اس کی کہانی لکھی ہے۔
ہم آواز‘ کی کہانی کوئٹہ شہر کو چھوڑ کر دوسرے شہر جا بسنے والی لڑکی کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں زیادہ کردار شامل نہیں کیے گئے، تاہم اسے خوبصورت مناظر میں فلمایا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment