رپورٹ: صاحبزادہ عتیق اللہ
کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز )بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “آل کوئٹہ ڈاکٹر عبدالمالک کاسی انٹر اکیڈمیز ڈاٹ چمپئن شپ 2023” کا اختتام آج بروز اتوار کو ہوا۔یاد رہے کہ میچ کا آغاز 10 اکتوبر سے شروع ہوا اور 12 اکتوبرکوالیفائیڈ ٹیموں کے مابین فائنل کھیلا گیا۔اور اس موقع پر بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مصطفی خان اچکزئی ، بیروکریٹ رشید احمد نورزئی، بیروکریٹ اورنگزیب آغا،ایڈوکیٹ علاوالدین نورزئی، آنر ڈیبیٹنٹ سوسائٹی کے صدر محمد آصف شایان،انٹرنیشنل کوچ محبوب خان نورزئی ، بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ خان نورزئی ، دلچسپ دنیا نیوز کے بیورو چیف صاحبزادہ عتیق اللہ نورزئی ، بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری اجمل خان کاکڑ، بلوچستان بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے رہنما فیض اللہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے ۔اور تقریب کے کھلاڑیوں سےمصطفی خان اچکزئی، رشید احمدنورزئی ، سید اورنگزیب ، گل کاکڑ،علاوالدین نورزئی، محمد آصف نے بھی خطاب کی۔ اور آخر میں میچ جتنے والےفائنل ٹیم میں گولڈ میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم ہوئے۔
Comments
Post a Comment