Skip to main content

روس میں دہشتگرد حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 143 ہوگئی

  روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 120 سے زائد افراد زخمی ہیں اور اس حملے کی ذمے داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔ دوسری جانب ماسکو حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے یوکرینی صدارتی ایڈوائزر نے کہا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق تین دہشتگردوں نے رات 8 بجے کے قریب کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور ہال میں موجود لوگوں پر بم پھینکے جس سے عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بلوچستان صوبے میں کھیلوں بالخصوص ڈاٹ کھیل کے فروغ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اساس پر منظم بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے



 رپورٹ: صاحبزادہ عتیق اللہ 

کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز) بلوچستان صوبے میں کھیلوں بالخصوص ڈاٹ کھیل  کے فروغ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اساس پر منظم بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فائٹر سپورٹس اکیڈمی میں آل کوئٹہ ڈاکٹر عبدالمالک کاسی میموریل انٹر اکیڈمیز ڈاٹ چمپئن شپ کے فائنل مقابلوں کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دیگر اقوام کو قدیم و معاصر پشتون تاریخ اور قدیم و جدید پشتو ادب سے روشناس کرانے کے لئے ڈاکٹر عبدالمالک کاسی نے انگریزی زبان میں کئی کتابیں تصنیف کی انہوں نے بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے پشتون تاریخ کے استاد، مورخ، ادیب، دانشور ، سیاسی و قبائلی رہنما ڈاکٹر عبدالمالک کاسی مرحوم کے نام سے ڈاٹ کھیل کے ایک ایونٹ کے انعقاد کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان ڈاٹ ایسوسی ایشن مستقبل میں اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کو اولیت دے گی انہوں نے کہا صوبے بالخصوص کوئٹہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری وقت کی ضرورت ہے تقریب سے بولان میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار سید اورنگزیب ،چیف گیسٹ رشید احمد نورزئی، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر گل کاکڑ ، انٹرنیشنل باکسنگ کوچ استاد محبوب احمد نورزئی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امور نوجوانان بلوچستان مصطفی خان اچکزئی ، بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ خان نورزئی ، آنر ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے صدر محمد آصف شایان ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر دلچسپ دنیا نیوز صاحبزادہ عتیق اللہ نورزئی ، علاء الدین شاہ ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا آل کوئٹہ ڈاکٹر عبدالمالک کاسی میموریل انٹر اکیڈمیز ڈاٹ چمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں ثناء ڈاٹ اکیڈمی نے پہلی ، فائٹر ڈاٹ اکیڈمی نے دوسری جبکہ ارسلان ڈاٹ اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ایونٹ کے مہمان خصوصی بولان میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار سید اورنگزیب اور بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر گل کاکڑ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔





Comments

Popular posts from this blog

اس وقت فری لانسنگ کے مختلف ویب سائٹ سے 75ہزار ڈالر کما چکاہوں ۔۔

رپورٹ : صاحبزادہ عتیق اللہ  کوئٹہ (ڈی ڈی این دلچسپ دنیا نیوز)عامر شہزادجن کا تعلق بلوچستان کے کوئٹہ شہر سے ہے اوروہ فری لانسر ہے جن کا کہنا تھا کہ میں جب ساتوی کلاس میں تھاتب میں نے اس شعبے میں قدم رکھااورآج میں خو د بھی کمارہاہوں اور دوسرے شاکردان کو بھی فری لانسنگ سیکھارہاہوں اوراس وقت میرے شاکردان بھی مختلف فری لانسنگ کے ویب سائٹ سے کمارے ہیں اور میں خود اس وقت فری لانسنگ کے مختلف ویب سائٹ سے 75ہزار ڈالر کما چکاہوں ۔ اوراس وقت میرے شاکردان کے تعدادہزاروں میں کوئٹہ سے، کراچی سے ،لاہور دیگرشہروں سے    ہیں   جو اس وقت کما بھی رہے ہیں میں خو د ڈجی بیزمیں بطورگرافک استاد لڑکوں کو سیکھارہا ہوں اور ساتھ میں میرا انسٹیٹیوٹ بھی نواکلی میں اے ایس ایف کے نام سے موجودہے جہاں بھی بچو ں کو مختلف آئی ٹی کے ہنر سیکھا رہاہوں۔ اس وقت میرے خود کے کلائنٹ بائر سے موجودہیں یعنی امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا، یورپ۔میں خود اپ ورک ، فائیور سے کما چکا ہوں اور کمابھی رہاہوں اور ساتھ میں بلاگنگ بھی کرتاہوں جس سے میں نے 6ہزار ڈالرکمائے ہے۔ مزید انٹرویو جانے کے لیے لنک کو کلک کریں  ۔۔۔۔

خالد محمود ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے پیسے کیسے کما ریے ہے اس حوالے سے خصوصی انٹرویو ؟

رپورٹ : صاحبزادہ عتیق اللہ  کوئٹہ (دلچسپ دنیا نیوز )بلوچستان سے باشعور نوجوان خالد محمود جن کا تعلق موسی خیل ضلع سے ہے اور وہ کہتے ہے کہ میں نے ڈیجیٹل مارکیٹ سے اس وقت 25 لاکھ روپے چند وقتوں میں کمائیں ہے۔اور یہ خیال مجھ آیا کہ خود تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے آیپ سے کمارہا ہو کیو نہ بلوچستان کے بے روزگار عوام کو بھی یہ ایپ کے بارے میں بتایا جائے تاکہ وہ اس ایپ سے روزانہ ایک کلک پے پیسے کمائے اور اس طرح اس پروگرام کو نگران صوبائی گورنمنٹ کے طرف سے باقاعدہ تعلیمی اداروں میں بطورمضمون پڑھایا جائے تاکہ اس ایپ کے خصوصیت ہر ایک کو معلوم ہو۔ اورمزید فری لانسنگ پر بھی بات کی کہا کہ فری لانسنگ کو استعمال کرنے کے لیے مہارت یعنی سکلز کی ضرورت ہے اگر آپ کے پاس فری لانسنگ استعمال کرنے کی مہارت نہ ہو تو آپ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے مگر اس ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ایپ کے لیے کوئی مہارت کے ضرورت نہیں ہر وہ شخص جو تعلیم یافتہ ہو یا نہیں وہ بھی اس ایپ کو روزانہ ایک حاضری لگانے سے وہ پیسے کما سکتے ہے۔ مزید جانے کے لیے انٹرویو کو دیکھے!