Skip to main content

"ایشیا میں سلطنتوں کا ارتقاء: 5000 قبل مسیح سے 2025 عیسوی تک"

ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی نمازیوں پر شیلنگ



 مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے گندے پانی سے بھی نمازیوں کو آگے بڑھنے سے روکا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ جمعے بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا نہیں کرنے دی تھی، نمازیوں نے مسجد کے احاطے میں نماز پڑھی تھی۔دوسری جانب صدر ریڈ کراس بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ غزہ میں فرنٹ لائنز پر کام کرنے والوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد لبنان اسرائیل سرحد پُرسکون ہے۔علاوہ ازیں ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی سفاکیت کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے مستقل جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں۔مصری صدر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ خطرناک ہے، جبری نقل مکانی کرائی جارہی ہے، غزہ میں گھروں سے محروم ہونے والوں کی پناہ کے لیے محفوظ علاقے بنائے جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے تمام باشندوں کو ریلیف دینے کے لیے خاطر خواہ امداد پہنچانا ضروری ہے۔

Comments