ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !
تحریر: عمارہ کنول
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین 1973 کی پہلی شق "حاکمیت اللّٰہ تعالیٰ کی ہے طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہے" کے مطابق اصل طاقت ملک کے کسی ادارے کے پاس نہیں جبکہ اس ملک کے 25 کروڑ لوگوں کے پاس ہے جو 8 فروری 2024 کو اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کر کے اپنا حکمران منتخب کریں گے مگر ایک سوال کیا الیکشن 2024 ہو بھی سکیں گے؟ یہ سوال نہ صرف گھر پر بیٹھی عورت کریانہ کی دکان پر بیٹھے چچا ناک پر عینک رکھ کر بھی پوچھ رہے ہیں بلکہ پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے لوگ بھی پوچھ رہے کہ کیا الیکشن ہوں گے؟ کیونکہ اس سے پہلے بھی سپریم کورٹ آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ کے حکم کے باوجود 14 اپریل 2023 کو پنجاب میں انتخابات نہیں ہوئے تھے۔الیکشن سے چند ماہ قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے واپس وطن پہنچے ہیں جو 2017 میں سپریم کورٹ سے کرپشن اور بدعنوانی کے جرم میں تاحیات نااہل ہوچکے ھیں اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کر دیا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران احمد خان نیازی جو 5 اگست 2023 سے القادر یونیورسٹی کے کیس میں اس وقت روالپنڈی اڈیالہ جیل میں قید ہیں ان کی پارٹی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گئے جو الیکشن کمیشن نے کالعدم قرار دے کر ان سے انتخابی نشان واپس لے لیا اور پہلے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا پھر عدالتِ عالیہ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم کردیا اور ملک کی بڑی پارٹی جس کے ساتھ %95 ملک کے لوگ ہیں اس کو الیکشن سے باہر کردیا اور تمام ممبران کو آزاد امیدوار کے طور پر الگ الگ انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔
اب تک جتنے بھی عوامی سروے کروائے ہیں تمام تر میں اکثریت میں ووٹ پی ٹی آئی کو ملی جس سے بھی پوچھا گیا تمام نے کہا عمران خان۔
ملک میں انتخابات ہونا نہ ہونا الگ معاملہ مگر یہ موسم جو شروع ہے ملک میں اس میں جو وعدے کیے جارہے ہیں جو ابھی تو عوام کے درمیان پائے جارہے ہیں لیکن الیکشن کے بعد یہی صرف ایوان میں نظر آئیں گے یا عوام انکو اپنی ٹی وی سکرین پر دیکھ سکے گی۔ ہر بار یہی کہانی باقاعدگی سے دہرائی جاتی ہے۔
سال 2024 کی کہانی کچھ مختلف ہے گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس سال ایک پارٹی جس کے ساتھ عوام کی اکثریت ہے اس کو الیکشن سے باہر کیا جا رہا ہے پی ٹی آئی کے تمام امیدوار آزاد الیکشن لڑیں گے پارٹی کا نام کسی کے ساتھ نہیں ہوگا اس سے تو انتخابات صاف شفاف ممکن ہی نہیں عوام کی رائے کو رد کر کے کہا جارہا ہے اپنا امیدوار چن لیں کیسے اور کس کو چن لیں اصل جمہوریت تو عوام کی طرف سے عوام میں سے اور عوام کے لیے ہے تو یہ کیسی جمہوریت ہے جو صرف ایک پارٹی کو باہر کر کے بنائی جارہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی, پاکستان مسلم لیگ ن, تحریک لبیک پاکستان, جماعت اسلامی, جمعیتِ علماء اسلام فصل الرحمان, متحدہ قومی مومنٹ سمیت درجنوں جماعتیں موجود ہیں ان کے انتخابی نشان بھی موجود ہیں غائب ہے تو صرف پاکستان تحریک انصاف اور اس کا انتخابی نشان "بلا" ہے۔ آخر یہ کیسی جمہوریت ہے؟
عوام پوچھ رہی ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریت کہاں ہے؟
By will join PTIThey are interlink with each other. İ see many person of other parties, now left their parties. You can say it is a justice or democracy. The main problem is leaving behind the superme law Given by the Quran. Thats it. 🙏. Also, when PTI is in government, many of other free candidates are by force, or by willing joined PTI. Now, they are free to go.
ReplyDeleteRegrads.
[Correction in previous commets]
ReplyDeleteThey are interlink with each other. İ see many person of other parties, now leaving their parties. You cannot say it is a justice or democracy.
The main problem is leaving behind the superme law Given by the Quran. Thats it. 🙏.
Also, when PTI is in government, many of other free candidates are by force, or by willing joined PTI. Now, they are free to go.
Regrads.