ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !
اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بم باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال پر پھر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔
الشفا اسپتال پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے جبکہ سرجیکل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی۔
پناہ گزینوں کو الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم
اسرائیلی فوج نے لاؤڈ اسپیکر پر الشفا اسپتال میں پناہ لیے سینکڑوں افراد کو اسپتال خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
نصائرات: گھر پر بمباری، 9 شہید
ادھر نصائرات میں گھر پر بم باری سے 9 افراد شہید ہو گئے۔
ابتک 13 ہزار بچے شہید ہوئے
یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں اب تک 13 ہزار بچے مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔
اسرائیل کی رفح آپریشن کی منظوری
دوسری جانب اسرائیلی جنگی کابینہ نے غزہ میں رفح آپریشن کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کا بین الاقوامی دباؤ پھر مسترد کر دیا۔
Comments
Post a Comment