Skip to main content

"ایشیا میں سلطنتوں کا ارتقاء: 5000 قبل مسیح سے 2025 عیسوی تک"

ایشیا کی تاریخ: مختلف خطوں کا مجموعی احوال کوئٹہ: ایشیا کی تاریخ کو کئی مخصوص ساحلی خطوں کی مشترکہ تاریخ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جن میں مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ یہ تمام خطے یوریشین سٹیپ کے اندرونی وسیع و عریض حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ تاریخی ماہرین کے مطابق، ان خطوں کی تاریخ کو الگ الگ مگر باہم منسلک انداز میں سمجھنا ضروری ہے۔ ہر خطے نے اپنے منفرد ثقافتی، سیاسی اور سماجی ارتقاء سے ایشیا کی مجموعی تاریخ کو تشکیل دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، مشرق وسطیٰ کی تاریخ اور برصغیر کی تاریخ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ خطے اپنے اندر تہذیبوں، سلطنتوں اور مذاہب کے عروج و زوال کی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہیں، جو ایشیا کے وسیع تاریخی پس منظر کو مزید گہرا کرتی ہیں۔ مزید معلومعات جانیے کے لیے ویڈیو دیکھے !

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کی جانب سے رفح اور غزہ کا نوحہ

 

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) نے آج فلسطینی علاقوں رفح اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کا نوحہ لکھا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر "رفح ایک بار پھر" کے عنوان سے جاری کردہ پیغام میں ایجنسی نے کہا کہ 'غزہ میں بچے جلے ہوئے ملبے کو چھان رہے ہیں، 7 ماہ کے بچے سوتے ہوئے جاں بحق ہو رہے ہیں، جبری نقل مکانی کے 7 ماہ، اسکولوں اور پناہ گاہوں پر حملوں کے 7 ماہ۔ 7 ماہ کی دہشت گردی، جس کا کوئی عذر نہیں ہے، (اسرائیل کہہ رہا ہے) کہ یہ جاری رہے گا۔'

جبکہ آخر میں ایجنسی نے انتہائی بےبسی سے اپیل کی ہے کہ 'اب جنگ بندی کی ضرورت ہے'۔

اسی طرح کے اور پیغام میں ایجنسی نے مزید آگاہ کیا کہ 'غزہ میں نا امیدی کا احساس بہت زیادہ ہے، لوگ کہتے ہیں میں آج نہیں مارا گیا لیکن شاید کل مارا جاؤں گا۔ یہ بار بار ثابت ہوا کہ لوگ کہیں بھی ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ خاندان اور بچے جہاں بھی پناہ لیتے ہیں وہ محفوظ نہیں ہیں۔'

Comments